Pages - Menu

بدھ، 24 اپریل، 2013

آصف علی زرداری نے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے اوربجلی کی کمی کو پورا کر نے کے لئے منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران راﺅ عابد علی خان اور سردار خالد سلیم بھٹی
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی نے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مغربی سامراج کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جس طرح پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اسی طرح جناب آصف علی زرداری نے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے اوربجلی کی کمی کو پورا کر نے کے لئے منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ۔ گذشتہ روز چک نمبر 265ای بی ،269ای بی ،287ای بی اور آلہ آباد میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبہ اور گوادر بند گاہ امریکی مخالفت کے باوجود چین کو دینے کے عظیم فیصلے استحکام پاکستان کی ضمانت ہیں ۔ اس لئے ووٹ دیتے وقت ملک دوست اور عوام دشمن نمائندوں کی پہچان رکھیں ۔ کارنر میٹنگز سے نذیر احمد اور مختار احمد جٹ ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔ آلہ آباد میں قریشی برادری کے سرکردہ افراد محمد صدیق ،اسلم قریشی ،عبد اللہ،محمد رفیق،ذوالفقار علی بھٹو ،عبد الستار کھچی ،عبد الرحمن اوڈ ،عبد الشکوراوڈ ،بابا خوشی محمد ،عبد الرشید،عبد الستار چوہان ،عبد لغفار انصاری، وسیم قریشی ،فقیرحسین قریشی ،صابر علی قریشی ،نوید قریشی ،اللہ دتہ قریشی،محمد امجد قریشی ،عبید اللہ قریشی ،حیدر علی قریشی ،کالا قریشی اور محمد طفیل قریشی سمیت سینکڑوں افراد نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔
رشوت اور سفارش تمام مصائب کی جڑ اور انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ آزاد امیدوار شاہد قمر غنی
بورے والا : رشوت اور سفارش تمام مصائب کی جڑ اور انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انصاف کی عدم دستیابی ،مہنگائی ،بے روزگاری،بد امنی ،لوٹ مار اور قتل و غارت گری میں اضافہ کر تی ہے جس سے معاشرتی نظام تباہ و برباد ہوجاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 169وہاڑی اور حلقہ پی پی 233بورے والا کے امیدوار شاہد قمر غنی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کامیابی کی صورت میں رشوت و سفارشی کلچر کا خاتمہ کرونگا ۔ہر بے روزگار کو با عزت روزگار اور ہر بے گھر کو رہائش کی فراہمی میرا مقصد حیات ہے ۔ بلند و بانگ دعووں کی بجائے میرا صرف اور صرف دو نکاتی ایجنڈا وقت کی اہم ضرورت ہے اور عوامی خوشحالی کا راز ہے جس پر ہر صورت عمل در آمد کرواﺅنگا ۔حلقہ کے با شعور عوام 11مئی کو سٹل کیمرہ پر مہر لگا کر ملکی دولت لوٹنے والے سیاستدانوں کا راستہ روکیں ۔ میری کامیابی حلقہ کے غریب مزدوروں کی کامیابی ہو گی ۔ عوام مجھے خدمت کا موقع دیں انشاءاللہ ہر حقدار کو حق دلاﺅنگا ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔