Pages - Menu

ہفتہ، 6 اپریل، 2013

پاکستان سکیورٹی اسٹیٹ ہے جہاں امریکی مفادات اور سیاستدانوں کو تحفظ حاصل ہے ۔ مولانا محمد خان شیرانی

 خان بورے والا: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین سابق سینیٹر صوبائی و زمیر جمیعت علماءاسلام بلوچستان مولانا محمد شیرانی نے کہا ہے کہ پاکستان سکیورٹی اسٹیٹ ہے جہاں امریکی مفادات اور سیاستدانوں کو تحفظ حاصل ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب یہاں جمعیت علماءاسلام کے ضلعی امیر راﺅ ارشاد احمد خان کی رہائش گاہ پر پریس کلب بورے والا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی امیر راﺅ ارشاد احمد کے علاوہ تحصیل امیر مولانا عبد النعیم نعمانی ، جامعة الفاروق کے مہتمم مولانا راﺅ منور احمد خان ، سابق کونسلر راﺅ عزیر الرحمان ،رانا طاہر کریم اور رانا غلام مرتضیٰ بھی موجود تھے ۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ اگر پاکستان کے سیاستدان اور مولوی سچ بولنا شروع کر دیںتو ملک امن کا گہوارہ بن سکتا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی کی کوئی تحریک نہیں ہے مگر بیرونی ممالک کی خفیہ ایجنسیاں پینٹا گون کے نقشہ کے ایجنڈے کی تکمیل کےلئے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں حالات خراب کر رہی ہیں ۔ پاکستان بنیادی طور پر اسٹیبلشمنٹ کی جاگیر ہے اور غریب عوام اس کے مزارع ہیں جن کو مفادات کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے ۔ فوج ہمارا منظم ادارہ ہے مگر وہ پبلک کو خاطر میں نہیں لاتی ۔ ملک کا کوئی بھی وزیر اعظم با اختیار نہیں ہوتا بلکہ وہ فوج ،عدلیہ اور بیورو کریسی پر مشتمل اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری جماعت بلوچستا ن میں اپنے نظریات کو گھر گھر پہنچانے کے لئے جماعتی پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے مگر ہم نے ضلع اور تحصیل کی سطح پر اپنی تنظیم کو مقامی حالات کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دے رکھی ہے تا ہم میرے تجربہ اور حالات کے تناظر میں نظر آرہا ہے کہ ملک میں مجوزہ عام انتخابات نہیں ہونگے کیونکہ ملک میں جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں ۔ 
چوہدری نذیر احمد جٹ نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں بورے والا کے عوام کی بھر پور بے لوث خدمت کی ہے۔عائشہ نذیر جٹ
بورے والا: سابق ممبر قومی اسمبلی بورے والا چوہدری نذیر احمد جٹ کی صاحبزادی آزاد امیدوار حلقہ این اے 167بورے والا محترمہ عائشہ نذیر جٹ اور ان کی والدہ حاجرہ اویس جٹ امیدوار پی پی 233بورے والا شہر نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف کار نر میٹنگز سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جٹ گروپ کے قائد چوہدری نذیر احمد جٹ نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں بورے والا کے عوام کی بھر پور بے لوث خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ جٹ گروپ کے امیدوار عوامی حمایت سے کسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ کا سہارا لئے بغیر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نذیر احمد جٹ نے بورے والا اور وہاڑی کے شہریوں کو سوئی گیس کا میگا پراجیکٹ مہیا کیا اور رشوت کے بغیر لوگوں کو انصاف فراہم کیا ۔ لوگوں کو پینے کے پانی ،تعلیم ،بجلی اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں کے منصوبہ جات مکمل کر وا کر لوگوں کا معیار زندگی بلند کیا ہے ۔ دریں اثناءجٹ گروپ کی نامزد امیدوار این اے 168محترمہ ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ نے ریٹرننگ آفیسر سے اپنے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد حلقہ کے مختلف چکوک میں رابطہ عوام مہم شروع کر دی ہے ۔ اس مہم کے دوران ان کے کورنگ امیدوار مہر اعجاز احمد ،ملک فاروق کھوکھر ،میاں خالد لطیف اور ظفر اقبال جٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ حلقہ این اے 168سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے نمائندہ افراد اللہ دتہ لنگڑیال ،بابا صدیق جٹ ، عطاءمحمد جوئیہ ، اللہ کھا ، ندیم سہو ، نعیم سندھو جٹ ، صفدر علی سندھو ، یعقوب سندھو ، محمد یار چدھڑ ، مہر دوست محمد آرائیں اور مہر ارشد جگا نے چوہدری نذیر جٹ گروپ کے آزاد امیدوار ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ 
 تمام لیگی کارکن میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں ۔چوہدری ارشاد احمد آرائیں
بور ے والا : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار پی ی 233چوہدری ارشاداحمد آرائیں نے کہا ہے کہ بورے والا میں تمام لیگی کارکن میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور وہ تمام پرانے اور نئے لیگیوں کا احترام کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو در پیش بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا حل صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ولولہ انگیز قیادت کا مرہون ہے۔ عوام ملک میں سیاسی تبدیلی کے لئے مسلم (ن) کو کامیاب کر وائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میںمجاہد کالونی ،چک نمبر 471ای بی اور بھٹہ یوسف آباد میں لوگوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی اس سے بڑھ کر بد قسمتی اور کیا ہوگی کہ اب ان کے اقتدار کے مزے لوٹنے والے امیدوار بننے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ انہیں پتہ چل گیا ہے کہ اب عوام ان کا ووٹ کے ذریعہ احتساب کرےں گے۔ اس موقع پر مجاہد کالونی کے سابق کونسلر محمد قاسم خالدی ، راجہ محمد اکبر قالین والے ، شیخ محمد افضل ڈوگر شیرافگن ، چک 471ای بی کے ملک محمد بشیر اعوان ،ملک محمد جمیل ،چوہدری محمد اسلم اور عبد المجید بھٹی نے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور ان کی کامیابی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کر وائی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔