بورے والا : فرینڈز گروپ نے الیکشن میںکسی بھی پارٹی یا آزاد امیدوار وں کی حمایت کا فیصلہ کر نےکا اختیار گروپ لیڈر سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفی بھٹی کو دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقوں 167بورےوالا اور 168ماچھیوال صوبائی حلقوں 232گگومنڈی ،233بورے والا ،234لڈن اور 235ماچھیوال سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار وں میں سے کس کی حمایت کر نی ہے اس کا فیصلہ کر نے کے لئے فرینڈز گروپ اور انکے اتحادیوں کا اجلاس شاہ فیصل کالونی میں گذشتہ روزمنعقد ہوا جس میں حاجی نعیم احمد ،اخلاق احمد شاہ ،ظفر علی طور ، میاں طارق محمود ،اسد خاں ،غلام محمد بھٹی ،جاوید اقبال ، عبد الغفور ،پپو بھٹی سمیت برادریوںکے سر کر دہ افراد نے بھر پور شرکت کی ۔اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کر نے کا اختیار گروپ لیڈر سابق نائب تحصیل ناظم غلام مصطفی بھٹی کو دے دیا گیا جو آئندہ چند روز میں فیصلہ کر کے اپنی حمایت کا حتمی اعلان کریں گے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔