این اے 167بورے والا کے لئے کاغذات داخل کر وانے والے ایک امیدوار کے
علاوہ تمام امیدواروں کے کاغذات منظور
بورے والا: عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے پہلے روز ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج بورے والا محمد اقبال خان میو نے این اے 167بورے والا کے لئے کاغذات داخل کر وانے والے ایک امیدوار کے علاوہ تمام امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے ۔ کاغذات داخل کر وانے والے ایک امیدوارسردار عقیل احمد شانی ڈوگر نے ریٹرننگ آفیسر کو بتایا کہ تھانہ گگو منڈی پولیس کے ایس ایچ او نے گذشتہ شام میرے تجویز کنندہ ساجد کریم ڈوگر کو گھر سے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جسے بر آمد کرایا جائے دریں اثناءپولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گگو منڈی پولیس نے ساجد کریم ڈوگر کو مقدمہ نمبر 203زیر دفعہ 162ت ۔پ درج کر کے پولیس کے نام پرمنشیات فروش محمد بوٹا سکنہ 122ای بی کے خلاف کاروائی نہ کر نے کے عوض پولیس کے نام پر 3لاکھ روپے وصول کئے جن میں سے 2لاکھ 30ہزار روپے رائے محمد اکرم انچارج جے ٹی ٹی کو بطور رشوت دینے کی کوشش کی جس پر مقدمہ درج کر کے گگو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے کل 4مارچ بروز جمعرات وار مقرر کر تے ہوئے اسے ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں مانیٹرنگ آفیسر ز جنرل الیکشن ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد الیاس اور سول جج شکیل احمد سے رجوع کر ے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ نے اپنے ذمہ پارلیمنٹ لاجز کی بجلی کے واجبات 16090روپے اور میاں احمد شریف نے واٹر سپلائی کے 1800روپے سے زائد بل کی موقع پر ادئیگی کی ۔ ریٹرننگ آفیسر نے امیدواران قومی اسمبلی پیپلز پارٹی کے کرنل (ر) راﺅ عابد علی خاں،مسلم لیگ (ن) کے چوہدری نذیر احمد آرائیں ،تحریک انصاف کے ریاست علی بھٹی ،آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ ،مسلم لیگ (ق) کے احسان اللہ چیمہ ،مہر طارق مسعود ایڈوکیٹ ،مولانا عبد النعیم نعمانی ،مقصود احمدساجد ، مسلم لیگ (ن) کے سلمان شاہد ،چوہدری محمد عاشق آرائیں ،راﺅ حبیب الرحمان ،جماعت اسلامی کے محمد رفیق نظامی ،علی انور ،اکبر علی بھٹی ،ساجد شریف ،قاری شاہین اقبال ،سعدیہ نوید قریشی ،محمد احد شریف ،ملک محمد اقبال لنگڑیال ،چوہدری عثمان احمد وڑائچ ،تحریک انصاف کے چوہدری ذوالفقار علی چوہان ،اصغر علی جاوید ،سلمان یوسف گھمن ،ملک ذوالفقار حسین اعوان اور محمد طاہر سلیم کے کاغذات درست قرار دئے ۔
مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی میں تمام نشستوں پر کلین سویپ کرے گی ۔ چوہدری ارشاد احمد آرائیں
بورے والا : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں گذشتہ روز تحصیل کچہری ،حبیب کالونی اور چک نمبر 461ای بی بورے والا میں کارنر میٹنگز سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی میں تمام نشستوں پر کلین سویپ کرے گی کیونکہ سابقہ حکومتی کارکردگی سے عوام تنگ آچکے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ آج ان کے سابق ارکان اسمبلی عوام کا سامنا کر نے سے گریز کر تے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11مئی کے الیکشن میں کامیابی کے بعد مرکز میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت بنے گی جو عوام کو محرومیوں سے نجات دلا کر ایک نئے پاکستان کی تعمیر کرے گی ۔ پیپلز پاری کی سابقہ حکومت نے عوام کو کرپشن بے روز گاری ،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے تحفے دے کر تمام اداروں کو بد حال کر دیا ہے ۔ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں ۔ انہوں نے لوگو ں سے اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر میاں نواز شریف کو ہاتھ مضبوط کریں۔ اس موقع پر چوہدری محمد افضل سابق ناظم ،نذیر احمد مرضی پورہ اور مسلم لیگی ورکروں کی کثیر تعداد مودو د تھی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 167کر نل (ر) راﺅ عابد علی خاں کی بورے والا کچہری میں وکلاء سے ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 167کر نل (ر) راﺅ عابد علی خاں کی بورے والا کچہری میں وکلاء سے ملاقات
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 167کر نل (ر) راﺅ عابد علی خاں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بورے والا کچہری میں وکلاءکے چیمبرز میں جا کر وکلاءسے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سٹی صدر راﺅ فریاد علی خان ،انفارمیشن سیکرٹری چوہدری غلام باری ،رانا غلام مرتضٰی ، چوہدری ولی محمد جٹ اورمرزا شکیل بیگ چیئر مین عشر زکوٰة کمیٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ بورے والا کے وکلاءچوہدری محمد نوید ایڈوکیٹ ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن صدر پیپلز لائرز فورم ضلع وہاڑی چوہدری سیف اللہ گریوال ایڈوکیٹ ،راﺅ رحمان علی ایڈوکیٹ ،آغا خالد محمود ایڈوکیٹ سابق صدر بار ایسو سی ایشن ،رانا عبد الرحیم خان ایڈوکیٹ ،رانا منظور علی ایڈوکیٹ ،شیخ محمد حنیف ایڈوکیٹ ،نائب صدر پی ایل ایف عبد الغفار لالہ ایڈوکیٹ نے کر نل (ر) راﺅ عابد علی خان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ ان کی کامیابی کے لئے بھر پور کوشش کریں گے ۔
دینی مدرسہ کا طالب علم چارہ سے بھری بے قابو بیل
گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک
بورے والا : دینی مدرسہ کا 11سالہ معصوم طالب علم چارہ سے بھری بے قابو بیل
گاڑی کے نیچے بری طرح کچل کر جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق مجاہد کالونی
بورے والا کے مدرسہ تعلیم القرآن میں حفظ و ناظرہ کا 11سالہ معصوم طالب علم
محمد رضوان جسے اسکا محنت کش والد محمد رمضان روزانہ مدرسہ میں چھوڑکر اور
لے کر جاتا تھا ۔محمد رضوان دوپہر ایک بجے سڑک پر اپنے باپ کی آمد کا
منتظر تھا کہ سڑک سے گزر نے والے چارہ سے بھری بیل گاڑی بے قابو ہو کر اس
کے اوپر چڑھ گئی ۔ معصوم خود کو نہ بچا سکا اور ریڑھی کا پہیہ اس کے پیٹ کے
اوپر سے گزر گیا ۔ بیل گاڑی کا مالک موقع سے فرار ہو گیا ۔ معصوم طالب علم
کی اچانک موت پر پورے محلہ میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ اسکی ماں صدمے سے
نڈھال ہو گئی ۔ محمد رضوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی
گئی ۔ پولیس تھانہ سٹی نے ریڑھی مالک ولایت حسین کھرل سکنہ بیر کی کے خلاف
مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔