Pages - Menu

بدھ، 3 اپریل، 2013

مسلم لیگ (ن) پنجاب نے ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلہ اور متحارب مسلم لیگی دھڑوں میں اختلافات کے خاتمہ کے لئے مسلم لیگی اکابرین کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے

بورے والا: پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے پارلیمانی بورڈ نے ضلع وہاڑی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلہ اور متحارب مسلم لیگی دھڑوں میں جاری شدید اختلافات کے خاتمہ کے لئے متوقع امیدواروں اور مسلم لیگی اکابرین کا اہم اجلاس آج بروز بدھ وار شام چار بجے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے سر براہ میاں محمد نواز شریف کریں گے ۔ توقع ہے کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضلع وہاڑی کے تمام قومی و صوبائی امیدواروں کے بارے میں حتمی اعلان کیاجائے گا ۔
قومی اسمبلی اور دو صوبائی حلقوں کے لئے87امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے
بورے والا: قومی اسمبلی کے حلقہ 167اور دو صوبائی حلقوں 232گگو منڈی 233بورے والا سٹی سے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کےلئے چار بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) ،تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،اورایک آزاد نذیر جٹ گروپ سمیت دیگر 87امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کر وائے ہیں جن پراعتراضات کی روشنی میں سکروٹنی کا عمل جا ری ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر بورے والا کے دفتر سے جاری ہونے والی لسٹ کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ 167سے 29امیدواروں نے کاغذات جمع کر وائے ہیںجن میں مسلم لیگ(ن) کے متوقع امیدوار ان میں سے چوہدری نذیر احمد آرائیں ،سید سلمان شاہد ،چوہدری محمد عاشق ،ساجد شریف ،میاں احد شریف اورعقیل احمد شانی ڈوگر ،پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے متوقع امیدواران کر نل (ر) راﺅ عابد علی خاں،ملک محمد اقبال لنگڑیال اورسلیمان یوسف گھمن ،تحریک انصاف کی طرف سے متوقع ریاست علی بھٹی،اکبر علی بھٹی اور ذوالفقار علی چوہان ،ایم کیو ایم کی طرف سے متوقع مہر طارق مقصود ایڈوکیٹ ،نذیر احمد جٹ گروپ کی طرف سے محترمہ عائشہ نذیر جٹ ،مسلم لیگ ق کی طرف سے چوہدری احسان اللہ چیمہ ،جمعیت علماءاسلام فضل الرحمان کی طرف سے عبد النعیم نعمانی اورآزاد امیدواران مقصود احمد ساجد ،راﺅ حبیب الرحمان ،محمد رفیق نظامی (جماعت اسلامی ) ، عابد علی ، علی انور الیاس علی جی ، چوہدی نذیر احمد آرائیں ،قاری شاہین اقبال ،سعدیہ نوید قریشی ، اصغر علی جاوید ،محترمہ شگفتہ چوہدری ،ملک ذوالفقار حسین اورمحمدطاہر سلیم چوہدری جبکہ صوبائی حلقہ 232گگو منڈی سے20امیدواران نے کاغذات جمع کر وائے جن میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے متوقع امیدواران پیر غلام محی الدین چشتی ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،غلام معین الدین مطیب چشتی اورمحمد حنیف چوہان، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سلیمان یوسف گھمن ،تحریک انصاف کی طرف رانا محمد مظفر ، ایم کیو ایم کی طرف سے روبینہ سلیم اوررانا فراز اکمل ،آزاد امیدواران میں سے چوہدری رشید احمد ریاض ،بشیر احمد خان ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،عابد علی ،ملک راشد فراز اعوان ،ملک افتخار حسین (کسان اتحاد) طاہر نقاش جٹ (نذیر جٹ گروپ )،چوہدری عثمان احمد وڑائچ (آزاد) چوہدری محمد عاشق ، محبوب اختر ،محمد حمید منظر اقبال چشتی اور میاں آفتاب احمد جیویکا حلقہ پی پی 233بورے والا سے جن امیدواروں نے کاغذات جمع کر ائے ان میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے متوقع امیدوار ان چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،چوہدری محمد عاشق آرائیں ،چوہدری بختیاور گجر ،عقیل احمد شانی ڈوگر ،شیخ اشفاق احمد ،محمد جمیل بھٹی ،سردار خالد محمود ڈوگر، محمد عمران ارشاد ، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے الحاج سردار خالد سلیم بھٹی،احسن سردار بھٹی ،پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے محمد شہباز احمد ڈوگر ،میاں خالد حسین ،عبد الرﺅف چوہدری ،اعجاز اسلم چوہدری ،رانا محمد مظفر ،امجد حمید چوہان ،ایم کیو ایم کی طرف سے میاں راشد محمود آرائیں ،راﺅ محمد عابد ،چوہدری احسان اللہ چیمہ (ق) مولانا عبد النعیم نعمانی (جے یو آئی ف) چوہدری عرفان سلیم گل ،محمد رفیق نظامی (جماعت اسلامی ) محترمہ حاجراں نذیر جٹ (نذیر جٹ گروپ ) چوہدری عثمان احمد وڑائچ ،چوہدری محمد انور وڑائچ،چوہدری محمد فاروق خلجی ،راشد محمود ،عبد المجید بھٹی ایڈووکیٹ ،محترمہ منزہ عابد ،قاسم محمود ،سردار علی ،محمد عتیق انور ،محمد فیاض عظیم ،محمد سجاد بھٹی کے نام شامل ہیں جنہوں نے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کےلئے ریٹرننگ آفیسر بورے والا کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کر وائے ہیں جن پر اعتراضات کی روشنی میں سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے
  خاندان کے پانچ افراد کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے  اشتہاری پولیس کانسٹیبل کو ہائی کورٹ ملتان سے عبوری ضمانت خارج ہونے پرمقامی پولیس نے گرفتار کر لیا
بورے والا: بہنوئی کے ساتھ مل کر معمولی تنازعہ پر دوسالہ بچے اس کی والدہ سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے لاہور پولیس کے اشتہاری پولیس کانسٹیبل کو ہائی کورٹ ملتان بنچ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پرمقامی پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ مقدمہ کے مدعی کاپولیس انتظامیہ سے انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ملزم جمشیدولدمحمد اقبال 51/C جوچک نمبر41/12-Lچیچہ وطنی کا رہائشی ہے اور لاہور پولیس میں بطور کانسٹیبل ڈرائیور نوکری کرتا ہے اس نے 14جولائی 2012کوبورے والا کے نواحی گاﺅں 433ای بی میں اپنے بہنوئی مقصود عالم اس کے والد عبدللطیف ،محمود عالم وغیرہ کے ساتھ ہم مشورہ ہوکر سڑک میں سیوریج پائپ ڈالنے کے معمولی تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد منظورعلی،ذالفقار احمد،غلام مصطفی، دوسالہ بچہ عجب گل اوراس کی والدہ نرگس بی بی وغیرہ کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 558/12پولیس چوکی 100پل نے درج کرکے تین ملزمان عبدللطیف ،مقصودعالم،محمود عالم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دونوں ملزمان جن میں پولیس کانسٹیبل جمشید اور شفیق وغیرہ شامل تھے ان کوگناہ گارکرکے اشتہاری قرار دے دیا تھابعدازاں اشتہاری پولیس کانسٹیبل جمشیدنے پولیس ٹریننگ سنٹر بیدیاں لاہور کی ایک جعلی نقل رپٹ نمبر4/2012 مورخہ14جولائی 2012 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج بورے والا محمد اقبال خان میو کی عدالت میں پیش کر کے عبوری ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن عدالت نے اس کی درخواست ضمانت خارج کردی جس پر ملزم نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لئے درخواست دائرکی جس کی سماعت گذشتہ روز مسٹر جسٹس عبد الستا ر نے کی اور اس کی درخواست برائے عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر پولیس چوکی100پل تھانہ نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔مقدمہ کے مدعی غلام مصطفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم نے جعلی نقل رپٹ پیش کرکے عدالتوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا اب یہ پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملزم کے خلاف جعل سازی کا الگ مقدمہ درج کرے اورفائرنگ کے واقعہ میں گناہ گار قرار پانے پرقانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کویقینی بنایا جائے اور محکمہ پولیس کو بدنام کرنے پرملازمت سے بر طرف کیا جائے۔انچارج پولیس چوکی100پل منصور خان نے بتایا کہ اشتہاری پولیس کانسٹیبل جمشید کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے تین روز ہ ریمانڈ حاصل کیا ہے اور اس سے تفتیش کرکے ریکوری کی جائے گی کیونکہ مجھ سے قبل اس ملزم کو پولیس اپنی تفتیش میںگناہ گار قرار دے چکی ہے ۔
  پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری اور نظریاتی جماعت ہے ۔ کر نل (ر) راﺅ عابد علی خان
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 167بورے والا کر نل (ر) راﺅ عابد علی خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری اور نظریاتی جماعت ہے جسے ملک کے غریب عوام کی حمایت حاصل ہے ۔ پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کلین سویپ کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب مجاہد کالونی چوک میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر تے ہوئے کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی بورے والا کے سٹی صدر راﺅ فریاد علی خان ،جنرل سیکرٹری محمد سلیم قریشی ،پیپلز لیبر بیورو کے تحصیل صدر غلام حیدر جٹ اور میزبان راﺅ محمد عثمان نے بھی خطاب کیا ۔ کر نل راﺅ فریاد علی خان نے کہا کہ ان کے خاندان نے مجاہد کالونی بورے والا میں سب سے پہلے رابطہ سڑک کی تعمیر ،نکاسی آب کے منصوبے اور سولنگ نالیاں وغیرہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر وائیں اور گھر گھر سوئی گیس کی فراہمی کے پروگرام پر عمل جاری ہے ۔ انشاءاللہ آئندہ بھی اگر عوام نے انہیں موقع دیا تو وہ پہلے سے بڑھ کر اپنے حلقہ انتخاب با لخصوص مجاہد کالونی کے عوام کی پسماندگی دور کر نے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور بورے والا کو ایک مثالی شہربنائیں گے اور بلا امتیاز ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھر گھر پیپلز پارٹی کے منشور کو پہنچائیں ۔
بورے واالا سے روایتی سیاست کا خاتمہ اور صحیح معنوں میں عوامی خدمت کے جذبہ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ شیخ اشفاق احمد
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233شیخ اشفاق احمد نے کہا ہے کہ وہ بورے واالا سے روایتی سیاست کا خاتمہ اور صحیح معنوں میں عوامی خدمت کے جذبہ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اگر مسلم لیگ (ن) نے انہیں اپنا امیدوار نامزد کیا تو وہ شہریوں کی بھر پور حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں گﺅ شالہ ،ٹبہ مصطفی آباد اور عزیز آباد میں حلقہ کے ووٹرز سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مقامی کاٹن جنرز چوہدری مختار احمد آرائیں ،شیخ محمد ایوب اور کاٹن بروکر محمدافضل آرائیں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ شیخ اشفاق احمد نے کہا کہ وہ کوئی سیاسی پس منظر نہیں رکھتے اور نہ ہی عوام سے جھوٹے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں تا ہم یقین دلاتے ہیں کہ بورے والا ش شہرمیں تعمیر و ترقی کے منصوبوں اور بے روزگاری کا خاتمہ کو ترجیح دیں گے اور جنوبی پنجاب کے اہم تجارتی ،تعلیمی شہر بورے والا کو ضلع کا درجہ دلوا کر ساہیوال ڈویژن سے منسلک کر وائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلا کر میاں نواز شریف کو بر سر اقتدار لایا جائے کیونکہ وہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
انٹی کرپشن حکام کا دفتر تحصیل خزانہ پر چھاپہ۔ دفتر میں کام کر نے والا پرائیویٹ شخص رشوت لیتے ہوئے گرفتار
بورے والا: انٹی کرپشن حکام کا دفتر تحصیل خزانہ پر چھاپہ۔ دفتر میں کام کر نے والا پرائیویٹ شخص رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔ واقعات کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن وہاڑی کے سرکل آفیسر محمد سلیم بھٹی نے مقامی مجسٹریٹ سول جج عمران خان کے ہمراہ دفتر خزانہ تحصیل بورے والا پر چھاپہ مار ا تو پتہ چلا کہ دفتر میں تعینات سیاہ نویس اشرف گوجر اور خزانچی رانا محمد سلیم موجود نہ تھے ۔ ان کی بجائے ان کی سیٹ پر ایک پرائیویٹ ملازم امانت علی سکنہ یعقوب آباد بیٹھا کام کر رہا تھا اور ایک شہری سے 100روپے رشوت لے رہا تھا ۔ چھاپہ مار ٹیم نے موصوف کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بر آمد کر کے اسے قابو کر لیا اور مزید کاروائی کے لئے وہاڑی روانہ کر دیا گیا ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔