بور ے والا : فاسٹ بولر محمد عرفان آج کل اپنے گھر پر چھٹیاں منا رہے ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف بہتر کارکردگی پر ان کے گھر والے اور قریبی عزیز کافی خوش ہیں ۔ پاکستان کے معروف فاسٹ بولر اور دنیا کے بلند قامت کھلاڑی محمد عرفان ساوٴتھ افریقا کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کے بعد آج کل آبائی علاقے وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے ایک نواحی قصبے میں اپنے گھر والوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں، گھر میں بہن بھائی اور رشتہ دار ان سے ملنے پہنچے۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، محمد عرفان کی پرفارمنس پر اس کے گھروالے اور رشتہ داروں نے انہیں ہار پہنائے جبکہ مٹھائی سے سب کا منہ بھی میٹھا کروا گیا۔ گھر میں موجود بچوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی بڑے ہو کر کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، کوئی فاسٹ بولر بننا چاہتا ہے تو کوئی کرکٹر۔ محمد عرفان کی اہلیہ سعدیہ کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ تر محمد عرفان کے پسند کے سیاہ رنگ کے کپڑے پہنتی ہیں۔ ان کے مطابق عرفان ان کیلئے جنوبی افریقا سے کافی تحائف لائے ہیں، وہ زیادہ خوش اس لئے ہیں ان کے شوہر کی کارکردگی کافی بہتر رہی جس کیلئے انہوں نے کافی دعائیں مانگی تھیں۔ سعدیہ کے مطابق ان کے شوہر محمد عرفان جب بیرون ملک ہوتے ہیں تو وہ انہیں بہت یاد کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عرفان گراوٴنڈ میں جانے سے پہلے ہر بار اپنی والدہ اور ان سے ٹیلی فون پر ضرور بات کرتے ہیں۔ محمد عرفان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ فائنل میچ تو نہ جیت سکا لیکن محمد عرفان نے اپنی عمدہ کارکردگی سے پاکستانی عوام کے دل ضرور جیتے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔