Pages - Menu

اتوار، 21 اپریل، 2013

ریٹرننگ آفیسر بورے والا نے قومی اسمبلی کی ایک نشست اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پرامیدواران کی حتمی فہرست جاری کر تے ہوئے ان کوانتخابی نشانات الاٹ کر دئیے

بورے والا : ریٹرننگ آفیسر بورے والا محمد اقبال خان میو نے قومی اسمبلی کی ایک نشست 167کے لئے 23امیدواروں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی232گگو منڈی سے 15امیدواروں اور صوبائی نشست پی پی 233بورے والا سٹی کے لئے 25امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر تے ہوئے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق این اے 167اصغرعلی جاوید پاکستان فلاحی پارٹی بحری جہاز ،مسلم لیگ (ن) کے چوہدری نذیر احمد آرائیں شیر ،چوہدر ی احسان اللہ چیمہ آزاد جنریٹر ،چوہدری عثمان احمد واڑائچ آزاد انتخابی نشان گھڑا ،راﺅ حبیب الرحمن متحدہ مجلس عمل کو سیڑھی ،ریاست علی بھٹی تحریک انصاف کو بلا ،ساجد شریف آزاد بیڈ ،سعدیہ نوید قریشی آزاد کو استری،سلمان شاہد مہدی آزاد کو آڈیو کیسٹ ،عابد علی آزاد کو زرافہ ،عقیل احمد شانی ڈوگر کو پہیہ ،علی انور عرف علی جی آزاد کنگھا ،قاری شاہین اقبال آزاد سوٹ کیس ،کرنل راﺅ عابد علی خان پیپلز پارٹی کو تیر ،محترمہ شگفتہ چوہدری آزاد پریشر ککر،عائشہ نذیر جٹ آزاد جٹ گروپ بالٹی ،،محمد احد شریف آزاد رینچ، محمد رفیق نظامی جماعت اسلامی ترازو ،طاہر سلیم چوہدری آزاد ہیلمٹ ،مقصود احمد ساجد بارہ سنگھا ،ملک ذوالفقارحسین کسان اتحاد کو کنواں ،مہر طارق مقصود ایم کیو ایم پتنگ ،مولانا عبد لانعیم نعمانی جے یو آئی (ف) کو کتاب ،حلقہ پی پی 232گگو منڈی پیر غلام محی الدین چشتی مسلم لیگ (ن) شیر ،چوہدری رشید احمد ریاض جماعت اسلامی ترازو،طاہر نقاش جٹ آزاد جٹ گروپ بالٹی ،عثمان احمد وڑائچ آزاد گھڑا ،محمد اشفاق آزاد ٹوکری ،محمد یوسف کسیلیہ آزاد بوتل ،رانا محمدمظفر خان تحریک انصاف بلا ،روبینہ سلیم باجی ایم کیو ایم پتنگ ،عابد علی آزاد زرافہ ،غلامعین الدین چشتی آزاد ٹوتھ برش ،محبوب اختر کسان اتحاد کنواں ،محمد حمید منظر اقبال آزاد بارہ سنگھا، ملک افتخار حسین آزاد خرگوش،ملک راشد فراز اعوان آزاد گائے ،میاں آفتاب جیویکا آزاداستری ،حلقہ پی پی 233سٹی بورے والا احسن سردار بھٹی آزاد چولہا ،سردار خالد سلیم بھٹی ،پیپلز پارٹی تیر ،چوہدری احسان اللہ چیمہ آزاد جنریٹر ،ارشاد احمد آرائیں مسلم لیگ (ن) شیر ،بختیار احمد گوجر آزاد بریف کیس ،عثمان احمد وڑائچ آزاد گھڑا ،عرفان سلیم گل جے یو آئی کتاب ، محمد انور وڑائچ آزاد گائے ،محمد فاروق خلجی آزاد خرگوش ،رانا مظفر آزاد ٹوکری ،راﺅ عابد آزاد زرافہ ،سردار علی بھٹی آزاد توتھ برش ،شاہد قمر غنی آزاد کیمرہ ،عبد المجید بھٹی آزاد ہیلمٹ ،عقیل احمد شانی ڈوگر آزاد پہیہ ،قاسم محمود آزاد شتر مرغ ،حاجرہ نذیر جٹ آزاد جٹ گروپ بالٹی ،محمد حسن قادری آزاد کنگھا ،محمد رفیق نظامی جماعت اسلامی ترازو،محمد ساجد بھٹی آزاد کنگھا ،محمد شہباز ڈوگر تحریک انصاف بلا ،محمد فیاض عظیم آزاد کنواں ،منزہ عابد ایم کیو ایم پتنگ ،مولانا عبد النعیم نعمانی آزاد بنچ ،میاں راشد محمود آرائیں بارہ سنگھا کے نشانات الاٹ کئے گئے۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن  نے شہر کے مرکزی گول چوک میں دس سال سے قائم تجاوزات کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن کر کے  اس کو قبضہ مافیا سے واگزار کر والیا 
بورے والا : ٹی ایم اے کے عملہ نے پولیس کی مدد سے شہر کے مرکزی گول چوک میں دس سال سے قائم تجاوزات کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن کر کے  اس کو قبضہ مافیا سے واگزار کر والیا ۔ ٹی ایم اے کی اس بڑی کاروائی پر شہر کی کاروباری و دیگر نمائندہ تنظیموں کا خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر کے عین مرکز میں واقع گول چوک جہاں دس سال قبل خریداری کے لئے دور دراز علاقوں سے شہر آنے والے افراد کے لئے انتظار گاہ قائم تھی اس گول چوک پر ٹی ایم نے فوڈ سٹریٹ قائم کر کے اسے ٹھیکے پر دے دیا تھا ۔ لیکن مقامی با اثر قبضہ مافیا نے اس فوڈ سٹریٹ کا حلیہ بگاڑ کر چوک کے چاروں اطراف کھوکھے اور دکانیں قائم کر کے اسے مارکیٹ بنا دیا تھا جس پر شہریوں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کو شکایات موصول ہو رہی تھیں ان شکایات کی روشنی میں قائم تجاوزات کو فوری ختم کروانے اور اسے واگزار کر وانے کا حکم دے دیا جس پر گذشتہ شب ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کے عملہ نے پولیس کی مدد سے مڈ نائٹ گرینڈ آپریشن کر کے تمام کھوکھے و دکانیں مسمار کر کے گول چوک وگزار کر والیا ۔ ٹی ایم کی اس بڑی کاروائی پر شہری تنظیموں نے ڈی سی او وہاڑی اور ٹی ایم اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
ینگ اتحاد مٹھو گروپ کے رہنماﺅں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

بورے والا : پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ،ایم ایس ایف اور ینگ اتحاد مٹھو گروپ کے رہنماﺅں عہدیداران نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواور قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور صوبائی امیدوار پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلہ میں گذشتہ شب مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری سابق نائب ناظم سردار ساجد کریم ڈوگر کی رہائش گاہ محمد حسین ٹاﺅن میں کارکنوں کا اہم اجلاس منعقدہوا ۔امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آ رائیں اور امیدوار قومی اسمبلی کے بھائی چوہدری فقیر احمد آرائیں اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے صدر ایم ایس ایف رانا عبد القادر خان ،تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سردار فیصل منیر ڈوگر ،رانا نصر اللہ خان ،یوتھ ونگ ینگ اتحاد کے سٹی صدر آصف ڈوگر اور دیگر عہدیداروں نے خطا ب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ وہ 20سال تک ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر شہید کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے لئے بھر پور جدو جہد کی او ر مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کر وایا مگر آج انکی وفات کے بعد بعض اکابرین نے مٹھو ڈوگر شہید کے مخالفین کی حمایت کر کے ان کی روح کو قبر میں تڑپایا ہے ۔ ہم مٹھو ڈوگر کے مشن کی تکمیل کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواران کی بھر پور حمایت کا اعلان کر تے ہیں اور ان کے خلاءکو پر تو نہیں کر سکتے مگر ضمیر کو مطمئن ضرور کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت کا ہر اول دستہ ہیں ۔ آج مٹھو ڈوگر گروپ کے تمام نوجوان عہدیداران مسلم لیگ (ن) کے فیصلہ کی تائید کر رہے ہیں ۔ امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن) مٹھو ڈوگر گروپ کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ نوجوان نسل کو انکے شہید قائد کا خلاءکبھی محسوس نہیں کر نے دیں گے ۔ اس موقع پر سابق ناظم چوہدری عتیق الرحمن ،ریاض اسلم چوہدری ،صدا حسین شاہ ایڈوکیٹ ،نثار احمد فردوسی ایڈوکیٹ کے علاوہ سٹی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ڈاکٹر رضوان سلیمی ،ضلعی صدر ایم ایس ایف رانا صغیر احمد خان ،تحصیل صدر ایم ایس ایف سردار عابد مجید ڈوگر ،چیئر مین چوہدری فرخ اسلام، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا عمران اسلم ،رانا رمیض رضا اور خالد محمود عقیل بھی موجود تھے ۔
ٹی ایم اے کلرک خالد حسین چیمہ مختصر علالت کے بعد لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے

بورے والا : سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری سکند الہیٰ چیمہ ،مسلم لیگ(ق) کے تحصیل صدر چوہدری احسان اللہ چیمہ اور مبارک علی چیمہ کے بڑے بھائی ٹی ایم اے کلرک خالد حسین چیمہ مختصر علالت کے بعد لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ انکی نمازہ جنازہ انکے آبائی گاﺅں 447ای بی کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی ۔ نمازہ جنازہ میں سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ،سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،چاچا ملک محمد اسلم ،سابق ناظمین ہمایوں شکیل چیمہ ،سردار خالد محمود ڈوگر ،ملک مشتاق احمد اعوان ،طارق محمود باجوہ ،صدر بار ایاز محمود گھمن ،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 167کر نل (ر) راﺅ عابد علی خان ،رانا عبد الرحیم ،محمد اشرف ڈھلوں ،چوہدری محمد ارشد پرنسپل دی سپیرئر سکول پروفیسر محسن مبارک ،ٹی ایم اے کے ملازمین ،شہر کی مختلف سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کی قل خوانی کا ختم آج مورخہ 21اپریل بروز اتوار صبح 8بجے نواحی گاﺅں 447ای بی کی جامع مسجد میں شروع ہو گا ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔