مسلم لیگ (ن) ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی نامزد پی پی 233 امیدوار چوہدری ارشاد احمد آرائیں
بورے والا : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ انشاءاللہ 11مئی کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں سابقہ کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ اس الیکشن میں کامیابی کے بعد مرکز اور چاروں صوبوں میںمسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں چکوک 495,489,491,471,493ای بی میں لوگوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق ناظمین چوہدری عتیق الرحمن ،چوہدری ذوالفقار علی آرائیں ،چوہدری اسلم زاہد کے علاوہ ملک ضمیر حسین اعوان ،ملک فرقان یوسف کھوکھر اور حاجی عبد الرشید بھٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں مہنگائی ،بیروزگاری ،کرپشن اور لوڈ شیڈنگ کے تحفے عوام کو ملے اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ علاوہ ازیں چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے مجاہد کالونی میں بھی کارنر میٹنگز سے خطاب کیا ، مجاہد کالونی کی رحمانی برادری کے محمد جمیل شاہد کی قیادت میں متفقہ طور پر چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کیا ۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔