این اے167 بورے والا سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ مسلم لیگ (ق) کے احسان اللہ چیمہ کو دینے کے خلاف پارٹی عہدیداران اور جیالوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے این اے 167بورے والا سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ (ق) لیگ کے تحصیل صدر احسان اللہ چیمہ کو دئے جانے کے خلاف پارٹی عہدیداران اور کارکنان کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ 14اپریل کو ملتان میں سید یوسف رضا گیلانی کے گھر کے سامنے پارٹی کارکنان بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر خود سوزی سے بھی گریز نہیں کریں گے اور ان کا گھیراﺅ کریں گے ۔ مظاہرین کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی طرف سے این اے 167پارٹی ٹکٹ بنیادی کارکن کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان سے واپس لے کر (ق) لیگ بورے والا کے تحصیل صدر چوہدری احسان اللہ چیمہ کو دئے جانے کے خلاف پیپلز پارٹی کے عہدیداران تمام ذیلی تنظیمیں اور نظریاتی کارکنان سراپا احتجاج بن گئے ۔ اور فیصلہ کے خلاف آج سینکڑوں کارکنان اور عہدیداران نے ضلعی صدر پیپلز لائر فورم سیف اللہ گریوال ،شیخ محمد حنیف ایڈوکیٹ،ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو محمد صدیق بھلر ،سٹی صدر راﺅ فریاد علی خان ،محمد سعید قیرشی ،سینئر نائب تحصیل صدر کیپٹن (ر) محمد اسماعیل اور تحصیل صدر لیبر بیورو غلام حیدر جٹ اور دیگر نے اس فیصلہ کو سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مقامی امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی کی پارٹی مفاد کے خلاف سازش قرار دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیلانی نے 2010کے ضمنی الیکشن میں بھی (ق) لیگ کے نا اہل ہونے والے ایم این اے کے کہنے پر ان کے بھتجے کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیا تھا ۔ آج دوبارہ اس لابی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے پارٹی کاٹکٹ (ق) لیگ بورے والا کے تحصیل صدر احسان اللہ چیمہ کو دے کر بورے والا میں پیپلز پارٹی کو دو لخت کر نے کی کوشش کی گئی ہے جسے پارٹی کارکنان مسترد کر تے ہیں ۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ اگر پارٹی ٹکٹ تبدیل کر کے کارکنوں کے جذبات کا احترام نہ کیا گیا اور ٹکٹ پارٹی کے جیالے کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان کو واپس نہ کیا گیا تو بورے والا میں پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار خالد سلیم بھٹی کا قطعاََ ساتھ نہیں دیں گے اور اپنا نیا لائحہ عمل ترتیب دیں گے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل 14اپریل کو بورے والا سمیت ضلع بھر کے پارٹی کارکنان ملتان پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے بعد سید یوسف رضا گیلانی کے گھر کا گھیراﺅ کر نے کے علاوہ وہاں خود سوزی سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔ مظاہرے میں پیپلزپارٹی عہدیداران و کارکنان شیخ محمد حنیف ایڈوکیٹ ،شوکت نسیم اولکھ ایڈوکیٹ ،غالب علی ایڈوکیٹ ،،راﺅ طارق محمود خان ،عبد الستار آرائیں ،بابا محمد ابراہیم ،راﺅ محمد شفیق ،راﺅ تصور علی ،بابا ناصر رحمانی ،رانا طارق ربانی ،چیف محمد علی بھٹی،چوہدری طارق محمود آرائیں ،رانا غلام مصطفی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ٹکٹ کی غلط تقسیم کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر نعرہ بازی کی ۔
پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں انتخابی میدان جیت کر غریب عوام کی بھلائی کےلئے اپنے سارے وسائل بروئے کا ر لائے گی
پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں انتخابی میدان جیت کر غریب عوام کی بھلائی کےلئے اپنے سارے وسائل بروئے کا ر لائے گی
بورے والا: پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں انتخابی میدان جیت کر غریب
عوام کی بھلائی کےلئے اپنے سارے وسائل بروئے کا ر لائے گی ، ملک میں اس وقت اہم مسائل مہنگائی،بے روزگاری ،لاقانونیت اور لوڈ شیڈنگ کے ہیں جس پر سابقہ حکمرانوں نے اپنی باریوں کے چکر میں کوئی توجہ نہ دی جس سے ملکی مسائل مزید گھمبیر ہوگئے ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی لائرز فورم کے صدر ملک فاروق احمد اعوان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت عمران خان واحدسیاسی لیڈر ہے جس کی قیادت میںپی ٹی آئی الیکشن جیت کر ملک کو در پیش کو حل اور اندرونی اور بیرونی غیر ملکی مداخلت کو بند کرائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بورے والا کے عوام ملک میں مثبت تبدیلی لانے کے لئےپی ٹی آئی کے امیدواراران ریاست علی بھٹی امیدوار قومی اسمبلی اور حاجی شہباز احمد ڈوگر امیدوار صوبائی اسمبلی کے انتخابی نشان بلا پر مہر لگاکر انہیں کامیاب کرائیں گے تا کہ عمران خان کے خواب کی تعبیر ممکن ہو سکے ۔
مٹھو ڈوگر شہید کے جانثار ساتھی پارٹی قائد میاں نوازشریف کے ٹکٹ ہولڈرز امیدوار وں کی حمایت کر کے شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے

بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے حقیقی کارکن اور مٹھو ڈوگر شہید کے جانثار ساتھی پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ٹکٹ ہولڈرز امیدوار وں کی حمایت کر کے شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر رانا سعید احمد اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد سرور نے مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر مٹھو ڈوگر گروپ کے آفس سیکرٹری غلام رسول زیدی ،شبیر احمد فاروقی کے اعزاز میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر کی قیادت میں آمریت اور عوامی لٹیروں کے خلاف ایک طویل جدو جہد کی جنکی پاداش میں اس وقت مٹھو ڈوگر شہید اوران کے ساتھیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات درج کر واکر وفا داریاں تبدیل کروا نے کی کوشش کی گئی مگر مٹھو ڈوگر کے ساتھیوں کے قدم نہ ڈگمگائے ۔ اب مٹھو ڈوگر کے مخالفین کی حمایت کر نے والے کبھی بھی مٹھو ڈوگر کے ساتھی نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جن کے پاس ہوگا مسلم لیگ یوتھ ونگ اور مٹھو ڈوگر شہید کے جانثار لیگی ساتھی انکو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شارق کمال صدیقی نے سرکل پولیس کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلہ کے احکامات جاری کر دئیے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شارق کمال صدیقی نے سرکل پولیس کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلہ کے احکامات جاری کر دئیے
بورے والا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شارق کمال صدیقی نے بورے والا سرکل پولیس کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلہ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انسپکٹر چوہدری عبد الکریم کو ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن لگا دیا گیا ان کے پیش رو انسپکٹر چوہدری حق نواز کا تبادلہ خانیوال کر دیا گیا ۔ انسپکٹر اعجازمسوا ن کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جبکہ ان کے پیش رو انسپکٹر نادر خان بلوچ کو ایس ایچ او تھانہ صدر جبکہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی اور ان کے پیش رو چوہدری محمد افضل کو ایس ایچ او تھانہ مترو ،تھانہ ساہوکا کے ایس ایچ او شمعون جوئیہ کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ اور تھانہ فتح شاہ کے ایس ایچ او محمد زبیر لودھی کو پولیس لائن تبدیل کر دیا گیا اور انسپکٹر راﺅ محمد سلیم کو تھانہ ساہوکا میں ایس ایچ اور علاوہ ازیں ڈی پی او نے سب انسپکٹر رائے محمد عارف کو انچارج پولیس چوکی نثار بوٹا ،سب انسپکٹر افتخار احمد لڑکا کو انچارج چوکی تاجپورہ ،سب انسپکٹر منصور خان کو انچارج چوکی ڈلن بنگلہ جبکہ سب انسپکٹر حاجی محمد سوار خان کو انچارج پولیس چوکی 100پل تعینات کر نے کے احکامات جا ری کر دئے ہیں ۔
لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے بزرگ وکیل میاں محمد شریف صابر ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے بزرگ وکیل میاں محمد شریف صابر ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
بورے والا: سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی ضلع وہاڑی کے ممبر تجارتی مرکز سٹی سنٹرکے ایم ڈی میاں محمد نوید صابر کے والد لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے معروف بزرگ وکیل میاں محمد شریف صابر ایڈوکیٹ آج یہاں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 75برس کے قریب تھی ۔ مرحوم کو بورے والا شہر کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نمازہ جنازہ میں سیاسی سماجی ،تجارتی حلقوں کے نمائندہ افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔