عوام نے پرچی کی طاقت سے نواز شریف کو برسر اقتدار لا کرملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ سربراہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو مسلم امہ کی پہلی ایٹمی پاور بنا کر پوری دنیا میں قوم کو سر خرو کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے ملک میں دہشت گردی ،کرپشن،لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کو فروغ دیا ہے ۔ 11مئی کو عوام نے پرچی کی طاقت سے نواز شریف کو بر سراقتدار لاکر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی دفتر میں حلقہ پی پی233کے مسلم لیگی ورکرز اور نمائندہ افراد کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی پیر محمد اقبال شاہ ،مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر غلام رسول زیدی ،سابق ناظم پیر بختیار عالم چشتی ،چوہدری فقیر احمد ،بشیر احمد فاروقی ،رانا محمد انور سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں کے بھائی چوہدری فقیر احمد ،تحصیل نائب صدر حاجی عبد الرشید بھٹی ،سردار فیض احمد ڈوگر ،مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ ،چوہدری فرخ ،مولانا اعظم طارق ،چوہدری صدیق دیول ایڈوکیٹ ،ریاض اسلم ،ملک فرقان یوسف کھوکھر ایڈوکیٹ ،یوتھ ونگ کے ڈاکٹر محمد سرور،رانا سعید،سابق نائب ناظم عمران غفور بھی موجود تھے ۔ چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کر کے جس اعتماد سے نوازا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق ایم پی اے (ن) لیگ مرحوم مٹھو ڈوگر نے 20سال میں پارٹی کو مقام دلوایا تھا ۔ اس کے جانشین نے اسے ایک سال میں ختم کر دیا اور گروپ کی قیادت ایسے امیدوار کو دے دی ہے جس نے مٹھوڈوگر پر مقدمات درج کر وا کر اسے جیل میں بھجوایا ۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے مخلص کارکن اور ورکرز آج ہماری اسمبلی کے نامزد امیدواروں کو بلا تفریق ووٹ دے کر صوبے اور مرکز میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت بنانے میں اپنا کر دار اداکریں ۔ انہوں نے کہا کہ بورے والا کے غیور عوام 11مئی کے الیکشن میں کسی ووٹ خریدار اور بد کردار امیدوار کو ہرگز کامیاب نہیں کروائیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کو کامیاب کر وا کر مسلم لیگ کی حکومت سازی کا موقع دیں تاکہ ملک و قوم کو جھوٹے اور لٹیرے حکمرانوں سے محفوظ رکھا جائے ۔ امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ اثر میں گھر گھر جا کرلوگوں کو آمادہ کریں اور ان تک میاں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں ۔
سابق ایم این اے چوہدری نذیراحمد جٹ کی سعودی عرب روانگی پر پھیلنے والی افواہیں دم توڑ گئیں
سابق ایم این اے چوہدری نذیراحمد جٹ کی سعودی عرب روانگی پر پھیلنے والی افواہیں دم توڑ گئیں
بورے والا: سابق ایم این اے اور ضلع وہاڑی میں آزاد گروپ کے سربراہ چوہدری
نذیر احمد جٹ کی سعودی عرب روانگی پر پھیلنے والی افواہیں دم توڑ گئیں ۔ نذیر جٹ نے
واپس آکر اپنی انتخابی مہم دوبارہ شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سابق
ایم این اے و آزاد گروپ کے سربارہ چوہدری نذیر احمد جٹ اچانک اپنی دو بیویوں ،دو بیٹیوں
اور دو بھتیجوں کی انتخابی مہم چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہو گئے تھے ۔ انکی اچانک بیرون
ملک روانگی پر شہر کے مختلف حلقوں میں چہ مگوئیاں اور افواہیں گر دش کر نے لگی تھیں
کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد اپنے خلاف کسی بھی
ممکنہ سزا یا گرفتاری کے خوف سے سعودی عرب چلے گئے ہیں اور چار روز تک سر گرم رہنے
والی یہ افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ گذشتہ روز سعودی عرب سے اپنی کمپنی کے امور
نمٹانے کے بعد بورے والا پہنچ گئے اور تمام نشستوں پر اپنی فیملی اور آزاد گروپ کے
امیدواروں کی انتخابی مہم شروع کر دی ۔
ڈی پی او وہاڑی شارق کمال صدیقی نے فرائض سےغفلت برتنے پرتھانہ فتح شاہ کے تین اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا
بورے والا: نواحی گاﺅں
میں نہری کھال سے نامعلوم نوجوان کی نعش بر آمد سب انسپکٹر پولیس نے نعش کو اٹھا کر
کاروائی کر نے کی بجائے گڑھا میں دبا دی ۔ آٹھ گھنٹے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت
پر ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ نے نعش تلاش کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کر دی
۔ ڈی پی او وہاڑی نے مجرمانہ غفلت کے مرتکب تھانیدار اور 2پولیس اہلکاروں کو معطل کر
کے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاﺅں چک نمبر 331ای بی کے نمبر
دار راﺅ عبد الرحمان نے دو روز قبل تھانہ فتح شاہ پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے گاﺅں
کے قریب نہری پانی کے کھال میں ایک 25سالہ نوجوان کی ناقابل شناخت نعش پڑی ہوئی ہے
۔ اطلاع پر تھانہ سب انسپکٹر محمد جاوید سرکاری گاڑی میں جائے نعش پر پہنچنے اور نعش
کو اٹھا کر بغیر کاروائی کئے ایک گڑھے میں دبا دیا ۔ اہل دیہہ نے ڈی پی او وہاڑی کو
اس کاروائی سے آگاہ کر دیا۔ ڈی پی او وہاڑی نے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ
زبیر لودھی کو فوری کاروائی کا حکم دیا جس پر مذکورہ ایس ایچ او کئی گھنٹے بعد گڑھا
میں دبائی گئی نعش کو نکال کر THQہسپتال بورے والالائے اور پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو لاوارث قرار دے کر دفن
کر دیا گیا ۔ درایں اثناءڈی پی او وہاڑی شارق کمال صدیقی نے غفلت مجرمانہ کر نے پر
تھانہ فتح شاہ کے سب انسپکٹر محمد جاوید ،کانسٹیبل علی اصغر اور سرکاری گاڑی کے ڈرائیور
خالد محمود کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔
نئے اسسٹنٹ کمشنر نعیم اللہ بھٹی نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لےلیا
بورے والا: نئے اسسٹنٹ کمشنر نعیم اللہ بھٹی نے آج اپنے عہدہ کا چارج سنبھال
کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ۔ موصوف پنجاب سپورٹس بورڈسے ٹرانسفر ہوکر یہاں تعینات
ہوئے ہیں ۔ ان کے پیش رو سیف اللہ ساجد کا تبادلہ بطور اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا کر دیا
گیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔