Pages - Menu

منگل، 16 اپریل، 2013

پاکستان پیپلز پارٹی نے کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان کو این اے167 سے دوبارہ پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے پیپلز پارٹی کے رہنماءکرنل (ر) راﺅ عابد علی خان کو این اے167سے دوبارہ پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے سربراہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے دو روز قبل پارٹی امیدوار کر نل (ر) راﺅ عابد علی خان کا ٹکٹ مسلم لیگ (ق) تحصیل بورے والا کے صدر احسان اللہ چیمہ کو دے دیا تھا جس کے خلاف پیپلز پارٹی سٹی تحصیل اور ضلع وہاڑی کی تنظیمیں اور بانی ارکان سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے اتوار کے روز گیلانی ہاﺅس ملتان کے سامنے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور بعد ازاں یوسف رضا گیلانی اور ملک عامر ڈوگر کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا تھا ۔ آج پیپلز پارٹی کے پاررلیمانی بورڈ نے محترمہ فریال تالپور ،سید یوسف رضا گیلانی، صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم شہاب الدین ،خواجہ رضوان عالم سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب اور ضلع صدر پی پی وہاڑی محمد حیات خان ٹوچی سے طویل مشاورت کے بعد کارکنوں کی رائے کے احترام میں این اے 167بورے والا سے کرنل (ر) عابد علی خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ۔ پارلیمانی بورڈ کے اس فیصلہ سے کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان کے الیکشن آفس میں مٹھائی تقسیم کی اور پارٹی کی ہائی کمان کا شکریہ اد ا کیا ۔ 
الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی سند کو چیلنج کئے جانے سے متعلق دائر دونوں رٹ پٹیشنز سماعت کے بعد خارج کر دیں
بورے والا: الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے بورے والا سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی سند کو چیلنج کئے جانے سے متعلق دائر دونوں رٹ پٹیشنز سماعت کے بعد خارج کر دیں ۔ ان کے مخالفین نے ان کی بی اے کی ڈگری جاری شدہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کو چیلنج کیا تھا جو دوران سماعت ڈگری کے 
جعلی ہونا ثابت نہ کر سکے ۔ الیکشن ٹربیونل جسٹس امیر احمد بھٹی اور جسٹس امیر الدین خان پر مشتمل تھا
الیکشن ٹریبونل بہاولپور نے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی اْ232,233رانا محمد مظفرخان کے کاغذات نامزدگی منظور کر کے انہیں الکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی
بورے والا: الیکشن ٹریبونل بہاولپور نے تحریک انصاف کے رہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 232,233رانا محمد مظفر خان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر بورے والا نے منظور کر کے انہیں الکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تفصیلات کے مطابق رانا محمد مظفر کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر بورے والا نے ٹی ایم اے کا نادہندہ ہونے کے باعث مسترد کر دئے تھے اس فیصلہ کے خلاف انہوںنے الیکشن ٹربیونل بہاولپور میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس کی سماعت آج ٹربیونل کے ارکان مسٹر جسٹس امیر احمد بھٹی اور مسٹر جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بنچ نے کی اور سماعت کے بعد ان کے کاغذات بحال کر دئے ۔ تحریک انصاف بورے والا کے دفتر میں رانا مظفر خان کے کاغذات نامزدگی بحال ہونے کی
خوشی میں کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی ۔ 
عوام کی خدمت ہی میری عبادت ہے ، تھانہ کلچر کا خاتمہ کر کے مظلوم کا ساتھ دیا جائے گا۔ چوہدری عثمان احمد وڑائچ
بورے والا: عوام کی خدمت ہی میری عبادت ہے ، تھانہ کلچر کا خاتمہ کر کے مظلوم کا ساتھ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار چوہدری عثمان احمد وڑائچ حلقہ233پی پی نے بابا عبد الغنی نمبردار کے ڈیرے پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عثمان احمدوڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ محنت کشوں، مزدورں اور غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ہماری سیاست کا مقصد صرف عوام کی خدمت مظلوموں کو ان کا حق دلانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اپنے انتخابی حلقہ میں مصالحتی اور پنچائتی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دونگا اور نہ ہی اپنے کسی ووٹر اور سپورٹر کے ساتھ زیادتی برداشت کرونگا۔ مٹھو شہید گروپ آج سے میرا سرمایہ ہیں ،میں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑو نگا۔ اس موقع پر حلقے کی مختلف برادریوںچک نمبر 463ای بی سے شہباز الرحمن بھٹہ ایڈووکیٹ ،عبدالمالک بھٹہ،471ای بی سے مرزا محمدیوسف ۔ ملک وحید احمدامانت ڈار، امجد جٹ، ملک سعید احمد اعوان ،439ای بی سے نعیم سوہل، رفاقت بابا ،عبدالغنی نمبردار ، شاہ نواز ایڈووکیٹ ، چوہدری عبدالرشید، لال دین ملاح برادری سمیت،437ای بی سردار افضل ڈوگر، ذوالفقار چیمہ فوجی شوکت آرائیں، راﺅ نور محمد،327/E.Bسے چوہدری اشرف گجر ، چوہدری خالد ، ملک یوسف، ای بی327  سے چوہدری اشرف گجر ، چوہدری خالد، ملک یوسف، سرور انصاری، 325ای بی سے مقصود احمد ڈوگر، احمد علی ڈوگر، سردار محمد اکرم ڈوگر، 261ای بی سے نذر حسین ڈوگر، مدثر ڈوگر،261ای بی سے اسحاق اور عبدالرزاق آرائیں نے چوہدری عثمان وڑائچ کی حمایت کا اعلان کیا۔ 
جمعیت علماء پاکستان کےصدرصاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پرافسوس کا اظہار
بورے والا: صاحبزادہ فضل کریم صدر جمعیت علماءپاکستان و چیئر مین سنی اتحاد کونسل شدید علالت کے باعث فیصل آباد میں انتقال فر ماگئے ۔ وہ جگر کے عارضہ میں مبتلاتھے ۔ ان کے انتقال پر تنظیم تحفظ حقوق اہلسنت و جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے پیر محمد اقبال شاہ، سیکرٹری نشر و اشاعت ومعروف نعت خواں سید لیاقت حسین گیلانی ،مولانا محمد شفیق چشتی ،مولانا فتح علی نظامی اورقاری سردار احمد نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کمال علمی و ادبی شخصیت کے مالک تھے ۔ انہوں نے اپنی ساری عمر نبی پاک کے عشق اور اسلام کے فروغ میں گزاری ۔ وہ اسلام کے نڈر، بہادر اور جیّد عالم دین تھے ۔ انکے انتقال سے علماءحق اہلسنت ایک عظیم شخصیت سے مرحوم ہوگئے ہیں ۔ 
سابق ایم پی اے مرحوم ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر کے وراثتی پلاٹ پر قبضہ اور پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے الزام پرمقامی وکیل اور پراپرٹی ڈیلر سمیت16نامزد افراد کے خلاف دو مقدمات درج کر کے 11ملزمان گرفتار
بورے والا: تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مرحوم ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر کے وراثتی پلاٹ پر قبضہ کر نے اور پولیس پارٹی پر حملہ کر کے دو ملازمین کو زخمی کر نے کے الزام میں مقامی وکیل اور پراپرٹی ڈیلر سمیت 16نامزد افراد کے خلاف دو مقدمات درج کر کے 11ملزموں کو گرفتا ر کر لیا۔ واقعات کے مطابق مرحوم مٹھو ڈوگر کے بیٹے محمد ابراہیم ڈوگر اور بیٹیوں نور فاطمہ ،نور حرا کے مختار خاص ذوالفققار وٹو سنکہ چک447ای بی کی تحریری درخواست پرماڈل ٹاﺅن پولیس نے انکی وڑائچ ٹاﺅن میں وراثتی جگہ ایک کنال چھ مرلہ پر قبضہ کر نے کے الزام میں مقدمہ نمبر 249زیر دفعہ 447-511-379-148-149حافظ شفیق وغیرہ سات ملزموں کے خلاف گذشتہ روز درج کیا اور ماڈل ٹاﺅن پولیس پارٹی مذکورہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے شام کے وقت مذکورہ جگہ پر چھاپہ مار نے گئی تو وہاں پر موجود افراد نے پولیس پر خشت باری شروع کر دی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان مدثر ولد طارق محمود جٹ سمیت 16نامزد 8کس نا معلوم افراد نے حملہ کر کے اقبال کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی جبکہ محافظ سکواڈ کے سپاہی محمد رضوان زخمی ہوگئے ۔ تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے موقع سے مقامی وکیل اور پراپرٹی ڈیلر خالد محمود سمیت 11افراد کو گرفتار کر کے سب انسپکٹر محمد مبشر علی کی مدعیت میں طارق محمود ،خالد محمود ،مدثر ،یاسین ،محمد تنویر ،منیر احمد ،حافظ شفیق ،اشتیاق ،ظفر اقبال مقدمہ نمبری 250ایر دفعہ 353-186-148-149ت ۔پ مقدمہ درج کر کے 11افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔ درایں اثناءبورے والا بار ایسو سی ایشن نے مقامی وکیل کے خلاف ہونے والی پولیس کاروائی کی مذمت کر تے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ 
گورنمنٹ کالج بورے والا کے شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسرز مظفر محمد حسین اورمحمود  احمد کو گریڈ 19میں بطورایسوسی ایٹ پروفیسرز ترقی دے دی گئی
بورے والا: گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بورے والا کے شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر مظفر محمد حسین اور پروفیسر محمود احمد کو گریڈ 19میں بطور ایسو سی ایٹ پروفیسر ترقی دے دی گئی ۔ اس موقع پر صدر پریس کلب احمد وسیم شیخ ،جنرل  سیکرٹری ندیم مشتاق رامے، محمد جمیل بھٹی صدرانجمن تاجران، پرنسپل چوہدری محمد اشرف، وائس پرنسپل  پروفیسر آر ۔اے راشد سدھو، طلباءمحمد طاہر اورسعید احمد کےعلاوہ دیگر دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے
گورنمنٹ گرلز مڈل سکول513ای بی کی طالبات کی نمایاں کارکردگی 
بورے والا : گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 513ای بی بورے والا کی طالبات کا اعزا کنیز فاطمہ 507نمبر لیکر سکول بھر میں اول اور شانزہ انور495 نمبر لیکر دوم اور شکیلہ447 نمبر لیکر سوم پوزیشن حاصل کی اور سکول بھر کا مجموعی طو ر پر زرلٹ سوفیصد رہا۔ طالبات کی بہترین تعلیمی کامیابی کا سہرا اُن کی انچارج مس نورین منظور کو جاتاہے۔ مذکورمعلمہ نے خصوصی توجہ اور شبانہ روز محنت کر کے بچیوں کی بہترین تعلیمی نتائج حاصل کئے ۔ علاقہ کے معززین اور سکول کمیٹی کے عہدیداران اور ممبران نے استاد نورین منظور اور طالبات کو بہتر کارکردگی پر مبارک باد دی۔
شان علی مرتضیٰ کانفرنس چک نمبر327ای بی بورےوالا کی جامع مسجد مدنی میں 19اپریل کو ہوگی
بورے والا : شان علی مرتضیٰ کانفرنس چک نمبر 327ای بی بورےوالا کی جامع مسجد مدنی میں 19اپریل کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 327ای بی کی جامع مسجد میں شان علی مرتضیٰ کانفرنس زیر سرپرستی مولانا قاری محمد طیب حنفی 19اپریل بروز جمعة المبارک دن 11بجے منعقد ہوگی جس میں قاضی مطیع اللہ سعیدی ،مولانا آصف رشیدی ،مفتی عبد الرحمان ،قاری صفی اللہ بٹ اورقاری غلام رسول خطاب کریں گے جبکہ عمار ظفر اپنا نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ احباب سے شرکت کی اپیل ہے 

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔