بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کی خود داری کا مظاہرہ کیا ۔ اب پوری قوم ان کے اس جراتمندانہ فیصلہ کی وجہ سے انکے ساتھ کھڑی ہے ۔ پاکستانی عوام میاں محمد نوزا شریف کودوبارہ پاکستان کا وزیر اعظم بنانا چاہتی ہے توانہیں شیر کے نشان پر مہر لگا کر قومی اور صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کر وانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر و مٹھو ڈوگر شہید کے دست راست غلام رسول زیدی نے اپنے نظریاتی لیگی ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی الیکشن آفس میں پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ،امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،چوہدری فقیر محمد ،عبد الرشید بھٹی اور لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن میں پاکستان بنانے اور اس کی حفاظت کر نے والی جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستا ن کی اساس کے خلاف کام کر کے ملک میں لوٹ مار کا بازا ر گرم کر کے عوام کو مشکلات اور اندھیروںمیں دھکیلنے والی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ بورے والاکے عوام لوٹ مار کرنے اور شہر کا حلیہ بگاڑنے والوں کو بخوبی جانتے ہےں ۔ انشاءاللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔