| |
بورے والا: تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی233حاجی محمد شہباز احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کے نظام میں تبدیلی اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے ایجنڈہ پر عمل کرنے کے لئے انتخاب میں حصہ لے رہی ہے ۔ عمران خان وہ لیڈر ہیں جن میں علامہ اقبال کے افکار والی تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انتخابی مہم کی افتتاحی تقریب میں شریک سینکڑوں افراد کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے167 ریاست علی بھٹی، امجد جٹ، ملک مشتاق اعوان، کشف العارفین غوری، عبدالروف چوہدری ،خالد نثار ڈوگر ،بشیر احمد جٹ نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف بورے والا صدر اکبر علی بھٹی، روحانی شخصیت صوفی نثار احمد خلیقی، شہزاد احمد ڈوگر، سردار ساجد ڈوگر، راﺅ محمد وکیل نمبردار ، سابق ناظم عاشق شیر ڈوگر ،ہمایوں شکیل چیمہ ،ماسٹر شاہ محمد چوہدری ،سردار امجد ڈوگر ،رانا منظور علی ایڈوکیٹ، اعجاز اسلم چوہدری، ڈاکٹر سہیل عزیز، چوہدری بشیر احمد جٹ سمیت نمائندہ افراد بھی موجود تھے ۔ حاجی شہباز احمد ڈوگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جب حکمران لوٹ مار میں مصروف ہوں وہ قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتے ۔ سابقہ حکمرانوں نے5سال تک قوم کے ساتھ جو کچھ سلوک کیا ہے 11مئی کے الیکشن میں ہمیں اسے پیش نظر رکھ کر فیصلہ کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے نہیں لگاتی مگر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اگر اقتدار میں آئی تو وسائل کی منصفانہ تقسیم ضرور کرے گی ۔ امیدوار قومی اسمبلی تحریک انصاف ریاست علی بھٹی نے بھی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حاجی شہبازاحمد ڈوگر کی حمایت کے لئے ہونے والا اکٹھ قابل فخر ہے ۔ ہماری جماعت برادری ازم پر یقین نہیں رکھتی تاہم برادریان اور خاندان پہچان ہوتے ہیں ۔ ہم تمام برادریوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ اگر عوام کا یہی تعاون اور جذبہ برقرار رہا توانشاءاللہ تحریک انصاف کا پینل بورے والا میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واقعی دلیر، زبان کا پکا قومی لیڈر ہے جو اس ملک میں تبدیلی کا علمبردار ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انصاف کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار وں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں ۔ امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد ڈوگر کی طرف سے شرکاءتقریب کے اعزا ز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ |
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔