Pages - Menu

بدھ، 10 اپریل، 2013

پرویز مشرف کے خلاف سپریم کورٹ کی طرف سے آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کے پنڈورہ بکس کو کھولنے کے لئے یہ مناسب وقت نہیں ہے سید خورشید احمد شاہ


بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سپریم کورٹ کی طرف سے آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کے قومی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہونگے کیونکہ پوری قوم اور سیاسی جماعتیں الیکشن میں مصروف ہیں ۔ ایسے میں پنڈورہ بکس کو کھولنے کے لئے یہ مناسب وقت نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب مجاھد کالونی بورے والا میں پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 167کر نل (ر ) عابد علی خان کے انتخابی دفتر میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے میلسی محمود حیات خان ٹوچی ،امیدوار صوبائی اسمبلی میلسی عبد القادر خان کھچی ،اوکاڑہ کے سابق ممبر ز قومی اسمبلی غلام مجتبیٰ کھرل ،سید سجاد الحسن شاہ ،پیپلز پارٹی بورے والا کے سٹی صدر راﺅ فریاد علی خان ،چوہدری ولی محمد جٹ ،رانا عبد الستار ،چیف محمد علی بھٹی ، راﺅ طارق محمود اور دیگر ورکرز بھی موجود تھے ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے غداری کر نے والوں کا تاریخ نے کبھی معاف نہیں کیا ۔ بعض خفیہ عوامل ملک میں ایسے حالات پیدا کر رہے ہیں کہ عام انتخابات کو جلد ملتوی کر وایا جائے مگر پیپلز پارٹی ایسے اقدامات کی بھر پور مزاحمت کرے گی اور بر وقت انتخابات کے انعقاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے بعض حلقوں کی طرف سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے چیئر مین بلاول بھٹو اور دیگر قیادت کے مابین اختلافات کی خبروں کو شر انگیز اور بے بنیاد قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی محب وطن صالح اور صاحب کر دار امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر رہی ہے جو پارٹی کے منشور پر عمل کرنے کے پابند ہونگے ۔ انہوں نے کر نل (ر) راﺅ عابد علی خاں اور ان کے گھرانے کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان ہی بورے والا سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر پارٹی کی قوت میں اضافہ کریں گے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے وال چاکنگ پر لگائی پابندی ختم کی جائے ۔ پینٹرز آرٹسٹ ایسوسی ایشن

بورے والا: جنرل الیکشن میں امیدواروں کی اشتہاری مہم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے وال چاکنگ پر لگائی گئی پابندی ختم کی جائے ۔ پینٹرز آرٹسٹ ایسو سی ایشن کی پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ میں چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسو سی ایشن بورے والا کے نمائندوں نے اپنے ممبران اور اس پیشہ سے وابستہ آرٹسٹوں کے ہمراہ پریس کلب بورے والا کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں احتجاج کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عام انتخابات میں اشتہاری مہم میں وال چاکنگ پر الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کے تحت جو پابندی لگائی گئی ہے اس سے ہمارے ہنر اور ذریعہ معاش پر بلا واسطہ پابندی عائد ہوئی ہے جو سرا سر ہمارے ساتھ زیادتی اور ہمارا معاشی قتل ہے ۔ کمپیوٹر کے ذریعے تیار ہونے والے فلیکسز کی وجہ سے ہمارا پیشہ پہلے ہی زوار پذیر ہے ۔ ہم عرصہ پانچ سال سے الیکشن کے انتظار میں تھے اور روز گار کی امید لگائے بیٹھے تھے جس پر الیکشن مہم میں وال چاکنگ پر پابندی سے پانی پھر گیا ۔ پر امن مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پینٹرز ایسو سی ایشن کا معاشی قتل بند کرو،ہمیں انصاف چاہئے،ہمیں ہمارا حق دو،چیف جسٹس ہمیں انصاف دو کے نعرے درج تھے ۔ پر امن احتجاج میں ایسو سی ایشن کے صدر ظہور احمد خاں ،نائب صدر حاجی سجاد احمد رادھو ،افتخار مٹھو ، جنرل سیکرٹری ارشاد فریدی ،محمد رمضان ،ناصر علی ،رانا کبیر سلطانی،محمد اسلم عطاری ،طارق نقاش ،فدا حسین ،رضا سیف ،اسلم فصام ،امجد نقاش ،محمد رمضان محمد اکرم ،فاروق احمد ،ساجد بھٹی ،اعجاز فریدی ،طارق جی ،غلام علی ،بابر ساجی ، محمد ریاض ،عاشق علی ،ندیم علی اور ضیاءکے علاوہ دیگر بھی شامل تھے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔