Pages - Menu

بدھ، 17 اپریل، 2013

بورے والا اور گرد و نواح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے
بورے والا:  ملک بھر کی طرح بورے والا اور گرد و نواح میں بھی آج تیسرے پہر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ دو ر دراز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بعض خستہ حال کمانات کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں تا ہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ تین چار منٹ تک جاری رہنے والے زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہا۔
مسلم لیگ (ن) نے بورے والا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو باقاعدہ پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے بورے والا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو باقاعدہ پارٹی ٹکٹ جاری کر دئے ۔ اس سلسلہ میں پارلیمانی بورڈ کی طرف سے این اے 167سے چوہدری نذیر احمد آرائیں این اے 168سے سید ساجد مہدی سلیم ،صوبائی حلقہ پی پی 232گگو منڈی سے پیر غلام محی الدین چشتی ،حلقہ پی پی 233بورے والا شہرسے چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،پی پی حلقہ 234سے میاں عرفان دولتانہ اور صوبائی حلقہ پی پی 235 ماچھیوال سے بلال اکبر بھٹی کو مسلم لیگ (ن)کی طرف سے پارٹی ٹکٹ موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد بعض متحارب گروپوں کی طرف سے ٹکٹ کے دعوے اور قیاس آرائیں ختم ہو گئی ہیں اور نامزد امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم اطمینان اور تسلی سے شروع کر دی ہے ۔
  پیپلز پارٹی غریب اور پسے ہوئے طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے امیدوار قومی اسمبلی این اے 167کر نل (ر) راﺅ عابد علی خان
بورے والا:  پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 167کر نل (ر) راﺅ عابد علی خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریب اور پسے ہوئے طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے جس کی قیادت نے کارکنوں کو عزت و احترام دیا۔ انہیں کارکنوں کی جد وجہد کے نتیجہ میں پیپلز پارٹی کی ہائی کمان نے مسلم لیگ (ق) کے تحصیل صدر کو جاری شدہ پیپلز پارٹی کا ٹکٹ منسوخ کر کے پارٹی ٹکٹ دیا ہے جو کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ میں واحد مثال ہے۔ اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور قیادت کو سلام پیش کر تے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ اس ذمہ داری کو پوری دیانتداری سے نبھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب پارٹی ٹکٹ ملنے کے بعد اپنے انتخابی دفتر میں جشن منانے والے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر کیپٹن (ر) محمد اسماعیل ،جنرل سیکرٹری محمد سلیم قریشی ،رہنماءمحمد سعید قریشی ،پیپلز لیبر بیورو کے تحصیل صدر غلام حیدر جٹ اور سٹی صدر راﺅ فریاد علی خان نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے خطاب کر تے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماءمحترمہ فریال تالپور ،صدر جنوبی پنجاب مخدوم شہاب الدین ،میڈیا کوآرڈینیٹر خواجہ رضوان عالم ،ضلعی صدر وہاڑی محمود حیات خان ٹوچی اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بورے والا سے پارٹی کے ایک جیالے کارکن کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر نے پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور حلقہ کے عوام ان کی کامیابی کے لئے بھر پور کوشش کریں گے ۔ انہوں نے پارٹی کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کا یقین دلایا ۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے چند روز قبل کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان کا ٹکٹ تبدیل کر کے مسلم لیگ (ق) کے تحصیل صدر احسان اللہ چیمہ کو دینے کا اعلان کیا تھا مگر سوموار کے روز پارٹی کارکنوں کے بھر پور احتجاج کے بعد قیادت نے اس فیصلے کو تبدیل کر کے دوبارہ پارٹی ٹکٹ کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان کو جاری کر دیا ۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے سر گرم کارکنان مرزا محمد شکیل ،راﺅ محمد عرفان ،رانا محمد طارق خان ،چیف محمد علی بھٹی ،غلام باری جٹ،چوہدری ولی محمد ،رانا عبد الستار ،راﺅ محمد ہارون ،راﺅمحمد شفیق اور سیکرٹری محمد انور بھی موجود تھے۔
ملک عطاءمحمد لنگڑیال مرحوم کے خاندان نے اپنےسینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے چوہدری خالد محمودچوہان کی حمایت کا اعلان کر دیا
بورے والا: بورے والا کے نواحی قصبہ موضع بصیرہ کی لنگڑیال برادری کے مو ثر دھڑے ملک عطاءمحمد لنگڑیال مرحوم کے خاندان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے نامزد امیدوار پی پی5 23چوہدری خالد محمود چوہان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلہ میں گذشتہ روز موضع بصیرہ میں ملک عطاءمحمد لنگڑیال مرحوم کے ڈیرہ پر حلقہ کے نمائدہ سینکڑوں افراد کا اجتماع ہوا جس کا اہتمام ملک محمد رفیق لنگڑیال ،ملک محمد ظفرلنگڑیال اور ملک ریاض لنگڑیال کے علاوہ ملک ذیشان لنگڑیال کی طرف سے کیا گیا ۔ امیدوا ر صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود چوہان ار تحریک انصاف کے رہنماءسابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود چوہان نے کہاکہ انہوں نے پہلے بھی بطور ایم پی اے اس علاقے کی بھر پور خدمت کی ہے اور آئندہ بھی انشاءاللہ کامیاب ہو کر علاقے میں تعمیر و ترقی پر بھر پور توجہ دیں گے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے دیگر رہنماءحافظ مہر علی گوجر ،چوہدری مقصود احمد گوجر سابق اپوزیشن لیڈر بلدیہ بورے والا ،سابق نائب ناظم محمد احمد گوجر اور فاروق چوہان عنصر چوہان بھی موجود تھے ۔ لنگڑیال برادری کے موثر دھڑے کی حمایت سے اس یونین کونسل میں چوہدری خالد محمود چوہان کی پوزیشن مستحکم تصور کی جاتی ہے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔