بورے والا : پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے پارٹی عہدوں کے انتخابات 26فروری کو ہونگے ۔ اس جمہوری عمل سے عوامی امنگوں کے مطابق پارٹی عہدیداروں کا چناﺅ ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف بورے والا کے راہنماءریاست علی بھٹی نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نواب اسحاق خان خاکوانی ، سابق نائب تحصیل ناظم رانا مظفر احمد خان ، خالد محمود ، عبدالمجیب گجر ، محمد اصغر ڈوگر ، ڈاکٹر محمد اکرم ، شاہد حسین بھٹی ، میاں احمد نواز، چوہدری رفعت طاہر ، محمد اسلم ، ملک ریاض احمد اور دیگر افراد کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران اپنے اپنے حلقہ میں تحریک انصاف اور پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک سے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ کر کے ایک نیا اور ترقی یافتہ پاکستان بنائیں گے۔ جمہوریت میں اصل طاقت عوام کے پاس ہوتی ہے وہ آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ سے دھوکا باز اور کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیں ۔ اگرہم نے ایمان دار لوگوں کو کامیاب کرا کے اسمبلیوں تک پہنچایا تو وہ ملک کے فرسودہ نظام سے جان چھڑاکر ملک کی تقدیر بدل دیں گے ۔ سابق وفاقی وزیر نواب اسحاق خان خاکوانی مرکزی راہنماءتحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف نے عام آدمی کو پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا موقع فراہم کر کے موروثی سیاست کا خاتمہ کیا ہے ۔ گراس روٹ لیول سے عہدیداران کا چناﺅ کر کے جمہوریت کا اصل حسن بحال ہو اتو یہی منتخب شدہ لوگ آئندہ ملکی سیاست میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن وقت پر ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس پورے پاکستان کے وسائل ہیں مگر ایک دفعہ بھی ملک میں صاف شفاف انتخابات نہیں ہوئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں الیکشن بر وقت اور شفاف ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس سے عام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔ اب ان حکمرانوں کا احتساب عوام کی ذمہ داری ہے ۔ اور عوام اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ملک سے وفادار اور مخلص ایماندار لوگوں کا انتخاب کریں ۔
شاہ فیصل کالونی کا سیورج سسٹم بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گٹروں سے ابل کر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا
بورے والا : شاہ فیصل کالونی کا سیورج سسٹم بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گٹروں سے ابل کر گلیوں ، بازاروں میں جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ۔ ٹی ایم اے کے آفیسر شکایات کے باوجود عمل در آمد نہیں کرتے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام دی گئی درخواست میں فریاد ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شاہ فیصل کالونی بورے والا کے رہائشیوں محمد شریف ، رانا لیاقت علی ، مولوی ریاست علی چشتی اور محمد افضل نے اپنی درخواست میں بتایا کہ محلہ شاہ فیصل کالونی کا سیورج سسٹم اور نالیاںمکمل طور پر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں جسکی وجہ سے جگہ جگہ سے گندہ پانی گٹروں سے ابل کر باہر آرہا ہے ۔مچھر کی افزائش ہو رہی ہے ،وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔ متعدد بار ٹی ایم اے عملہ کو شکایات درج کروائی گئیں مگر انکی کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

بار ایسوسی ایشن کا پولیس افسر کی جانب سے وکیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر احتجاج
بورے والا : بار ایسوسی ایشن بورے والا کے صدر ایاز محمود گھمن ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کی باڈی میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ رائے محمد عارف سب انسپکٹر حال تعینات تھانہ لڈن نے بار ممبر چوہدری منصر نوید گجر کے گھر جاکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں ۔ایس ایچ او سٹی بورے والا نے الزام علیہ محمد عارف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرکے زیادتی کی ہے ۔ بارایسو سی ایشن اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایس آئی محمد عارف اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔#

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔