Pages - Menu

بدھ، 13 فروری، 2013

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بورے والا میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نواحی گاؤں 427ای بی میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس کا افتتاح کرنے کےبعد دعا مانگ رہے ہیں اس موقع صوبائی وزیر زراعت احمد علی اولکھ اور وائس چانسلراقرار احمد خان بھی موجود ہیں
بورے والا : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے چیچہ وطنی روڈ پر54 کروڑ روپے کی لاگت کے حامل سب کیمپس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا سنگ بنیا د رکھ دیا ۔ اس موقع پر علاقہ کے زمینداروں ، یونیورسٹی کے طلباءاور انتظامی سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹی کے مجوزہ سب کیمپس سے علاقہ کے نوجوانوں کو مقامی سطح پر عالمی معیار کی تعلیم انتہائی سستی ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے آمدہ انتخابات میں انکی جماعت پر اعتماد کیا تو آنے والے سالوں میں اس سب کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سب کیمپس سے علاقہ میں کپاس ،مکئی ، گنا ، آلو و دیگر زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا جبکہ زراعت سے وابستہ کاروبار ترقی کریں گے ۔ان سے قبل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ کی کیلیفورنیا اور فلوریڈا یونیورسٹی نے مختلف علاقوں میں اپنے 10,10ریجنل سینٹر قائم کر رکھے ہیں لہذٰا زرعی ترقی کے ثمرات اور ٹیکنالوجی کو دیہی سطح پر لے جانے کے لئے زرعی یونیورسٹی مختلف علاقوں میں اپنے سب کیمپس کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انکا ادارہ کسانوں کی راہنمائی کے لئے پہلے ہی ایف ایم ریڈیو کی نشریات شروع کر چکا ہے جبکہ عنقریب ایک ٹی وی چینل بھی کام شروع کر دیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کے 150سے زائد طلبا ءآئندہ دو مہینوں تک سب کیمپس کی تعمیر اور میں مدد اور رہنمائی کے لئے کیمپ قائم کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی پنجاب کی لدھیانہ زرعی یونیورسٹی نے اپنے صوبے میں سات ریجنل سینٹر قائم کیئے ہیں ۔
زربابا چالیس چوروں نے ملک کا صفایا کر دیا :شہباز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کالج گراؤنڈ میں مسلم لیگی کارکنوں سے ایک بڑے جلسہ عام میں خطاب کر رہے ہیں
بورے والا :  وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنےپانچ سالہ دورحکومت کے دوران پنجاب میں عوام کی بھلا ئی کے لئے اربوں روپے کے منصوبہ جات مکمل کروائے جبکہ زر بابا چالیس چوروں کے ٹولے نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے ۔ آئندہ الیکشن میں عوام مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر زر بابا اور چالیس چوروں کو دفن کر کے ملک و قوم کا دیا روشن کریں گے اگر عوام نے مسلم لیگ (ن ) کو اگلے الیکشن میں کامیابی دلائی تو دو سال میں ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کروں تو میرا نام شہباز شریف نہیں ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا کے قریب چک نمبر 427میں 50کروڑ روپے کی لاگت سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس کے سنگ بنیاد اور بورے والا سٹیڈیم میں مکمل کئے گئے جمنیہزیم کی افتتاحی تقریب کے بعد بورے والا کالج گراﺅنڈ میں ایک بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسے سے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان ، امیدوار قومی اسمبلی این اے 168سید ساجد مہدی سلیم ، امیدوار قومی اسمبلی این اے 167چوہدری نذی احمد آرائیں امید واران صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،سردار عقیل احمد شانی ڈوگر نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ کا بورے والا میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی محتر مہ تہمینہ دولتانہ،زاہد اقبال چوہدری ، ارشد خان لودھی ، رانا محمد بابر ، میاں ماجد نواز ، عامر حیات سراج ، شمیلہ اسلم ایم پی اے ، نعیم خان بھابھہ کے علاوہ سابق ضلع ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ نور محمد سہو ، سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی ،مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب تحصیل صدر امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں سابق سینیٹر پیر ذوالفقار علی چشتی ، محمد عاشق آرائیں ،میاں ثاقب خورشید،شہزاد احمد ڈوگر ایڈووکیٹ سمیت دیگر مسلم لیگی عمائدین بھی موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے قیام سے اس علاقہ مےں نوجوان بچے اور بچیاں زراعت کے ہنر سے آراستہ اور پیراستہ ہوں گے ۔جدید ٹیکنالوجی سے زرعی پیداوار میں انقلاب آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میلسی دانش سکول کے قیام سے غریب عوام اور مزدوروں کے بچے امیروں کے بچوں کے برابراعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے ۔ وہاڑی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے صنعتوں کا قیام عمل میں آئیگا جس سے پاکستان اور وہاڑی خوشحال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سے ملک میں سفری سہولیات میں آسانی پیدا ہو گی ۔ کچی آبادیوں ، بے گھر افراد کو پلاٹوں کی مفت تقسیم ، گرین ٹریکٹر سکیم ، ییلو کیب سکیم ، تعلیمی وظائف ، لیپ ٹاپ اور اجالا سکیم کے تحت سولر لیمپس کی مفت تقسیم اس حکومت کے کارناموں میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری پر کوئی اعتماد نہیں کرتا اس لئے بیرونی سرمایہ کاری ملک میں رکی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے ،مہنگائی کے خاتمہ ، کرپشن کے خاتمہ ، ڈیم بنانے، علاج اور تعلیم کو عام کرنے ، تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے آئندہ الیکشن میں میاں نواز شریف کی پارٹی کا ساتھ دیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کی تقریب چھو لو آسمان  میں گانا گنگنا رہے ہیں










         

وزیراعلیٰ پنجاب کےدورہ بورے والا کی جھلکیاں 
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس بورے والا کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی غرض سے 3:58پہر وہاں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر اترے اور  وزیر اعلیٰ بذریعہ پراڈو گاڑی جائے تقریب پر پہنچے ۔
·     وزیر اعلی پنجاب کی گاڑی کو سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں چلا رہے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر محترمہ تہمینہ دولتانہ ،سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی ، چوہدری ارشاداحمد آرائیں ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نعیم خان بھابھہ ، ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خآن م بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
·      زرعی یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی جگہ پہنچنے پر صوبائی وزیر زراعت احمد علی اولکھ ،سیکرٹری زراعت عظمت علی رانجھا ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان اور سرکاری افسروں نے وزیر اعلیٰ کا استقباکل کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے تختی کی نقاب کشائی کی اور منصوبے کی کامیابی کے لئے دعا کی اور وائد چانسلر کی بریفنگ میں شرکت کی ۔
·    وزیر اعلیٰ نے تقریب سے مختصر خطاب کے دوران بورے والا اور ضلع وہاڑی کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ 50کروڑ روپے سے منظور کئے گئے سب کیمپس سے بیروزگاری کاخاتمہ اور ہزاروں نوجوان بچوں اور بچیوں کو زرعی ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل ہوگی اور علاقے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔
·     وزیر اعلیٰ پنجاب زرعی یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے فوراََ بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم بورے والا میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر پہنچے جہاں مسلم لیگی رہنماں چوہدری نذیر احمد آرائیں ،ساجد سلیم مہدی ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،پیر غلام محی الدین چشتی ،سید شاہدمہدی نسیم ، ڈی سی او وہاڑی احسان بھٹہ اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے انکا استقبال کیا ۔
·     وزیر اعلیٰ نے اپنی آمد کے فوراََ بعدبورے والا سٹیڈیم میں تعمیر کئے گئے جمنیزیم کا افتتاح کیا اور تختی کی نقاب کشائی کی ۔
·    وزیر اعلیٰ بذیعہ گاڑی گورنمنٹ کالج گرانڈ میں جلسہ گاہ پہنچے تو ہزاروں افراد نے کھڑے ہو کر تالیوں کی گونج میں ان کا والہانہ استقبال کیاور وزیر اعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر عوام کے نعروں کو جواب دیا ۔
·    ایک محتاط اندا زے کے مطابق جلسے میں 25ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جو کہ بورے والا کی سیاسی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ تھا ۔
·     بورے والا کے مسلم لیگی قائدین چوہدری نذیر احمد آرائیں ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں ، پیر غلام محی الدین چشتی ، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ، سید ساجد مہدی سلیم ، چوہدری محمد عاشق آرائیں ، میاں احد شریف ، عبد االرشید بگیانوالا ، پیر محمد اقبال شاہ ، میاں محمد افضل اور دیگر قائدین نے اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ جلوسوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے ۔
·     وزیر اعلیٰ کا قافلہ 4:32پر جلسہ گاہ پہنچا اور قومی ترانہ سے تقریب کاآغاز کیا گیا ۔
·    ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد نے تقریب تقاریر سے قبل مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر مرحوم اور میاں نواز شریف کے بھائی میاں عباس شریف مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کروائی ۔
·    مسلم لیگ (ن)ن کے راہنماں امیدوار ان قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں این اے 167اور سید ساجد مہدی سلیم این نے 168نے اپنے اپنے انداز میں سپاسنامے پیش کئے
·    وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر کے دوران حبیب جالب مرحوم کی مشہور نظم میں نہیں مانتا ،میں نہیں مانتا کے اشعار ترنم کے ساتھ پڑھے
·    جلسہ گاہ میں حاضرین کا جوش قابل دیدنی تھا ۔وزیر اعلیٰ نے پرجوش انداز میں خطاب کیا ۔
·    جلسہ گاہ میں 20ہزار کرسیوں کا انتظام تھا ۔ عوام کا رش ہونے کی وجہ سے لوگوں نے کھڑے ہوکر وزیر اعلیٰ کی تقریر سنی ۔
·    جلسہ گاہ میں پریس گیلری پر مسلم لیگی ورکروں نے قبضہ جما رکھا تھا اور جلسے کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔ کچھ لوگ سکیورٹی حصار توڑ کر سٹیج کے قریب پہنچ گئے ۔
·    میڈیا سے تعلق رکھنے والے بعض سینئر صحافیوں کو سکیورٹی پاس ہونے کے باوجود گیٹ سے اندر نہ جان دیا گیا
·     وزیر اعلیٰ نے بورے والا کے جلسہ میں 20منٹ خطاب کیا ۔
·    وزیر اعلیٰ نے جلسہ میں بے گھر افراد کو حقوق ملکیت کی اسناد تقسیم کیں ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔