صوبائی حلقہ پی پی239 میلسی میں18 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ڈی سی او وہاڑی احسا ن بھٹہ
بورے والا: ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی احسا ن بھٹہ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 239میلسی والے ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور امیدوار الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کی طرف سے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق پر پوری طرح عملدرآمد کریں یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے آفس میلسی میں سرکاری افسران اور امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد ریاض ، ایس ڈی پی او میلسی ملک داؤد حسنین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پیر عبدالمجید چشتی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عامر اشفاق قریشی،ڈی او سی مہر امیر بخش، سیکریٹری آر ٹی اے عابد شوکت گھرکی،ٹی ایم او میلسی میاں محمد اظہر ،انچارج سیکیورٹی انسپکٹرمرزا محمد آصف،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی،امیدوار عمران کھچی، جہانزیب خان کھچی اور توصیف احمد خان کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر احسان بھٹہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور کسی بھی امیدوار کا کیمپ پولنگ اسٹیشن کی400گز کی حدود کے باہر ہو گا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عامر اشفاق قریشی نے بتایا کہ الیکشن کے لیے میٹریل کی بحفاظت ترسیل کابند و بست کر لیا گیا ہے اس کے لیے کنٹرول روم بھی قائم ہو چکا ہے چھ حسا س پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں حلقہ پی پی239میں کل123پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے35مرد ووٹرز کے لیے35خواتین ووٹرز کے لیے اور53پولنگ اسٹیشنز مردو خواتین کے مشترکہ ہونگے اس حلقہ میں کل1لاکھ55ہزار 430ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مردووٹرز کی تعداد90ہزار500اورخواتین ووٹرز کی تعداد 64ہزار930ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد ریاض نے اجلاس کو بتایا کہ پولنگ سٹاف اور پولنگ میٹریل کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کے لیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جا چکی ہے
تین نامعلوم ڈاکو گیس ایجنسی سے نقدی لوٹ کر فرار
بورے والا: تین نامعلوم ڈاکو گیس ایجنسی کے ملازمین پر تشدد کر کے ان سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی بازار میں واقعہ شیل گیس ایجنسی پر ملازمین محمدخالد اور محمد سرور موجود تھے کہ تین نامعلوم ڈاکو وہاں پہنچ گئے اور آتے ہی دو ڈاکوﺅں نے وہاں موجود ملازمین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی باہر پہرہ دیتا رہا اندر موجود دونوں ڈاکوﺅں ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے ساڑھے لاکھ روپے مالیت سے زائد نقدی لوٹ لی اور دوکان کو باہر سے تالے لگا کر پیدل جائے واردات سے فرار ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس وہاں پہنچ گئی اور شہر کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک بچہ جاں بحق ، دو افراد شدید زخمی

بورے والا: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں ایک بچہ جاںبحق ،دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد اعجاز اپنی بیوی ، بھائی غلام مصطفیٰ اور چار سالہ بچے عدیل کے ہمراءموٹر سائیکل پر سوار ہو کر مانا موڑ کی طرف جارہے تھے کہ چک نمبر 259ای بی کی حدود میں واقعہ الحمد ہوٹل کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی سے جس کو نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا ،تیز رفتار کی وجہ سے ٹکرا گئے ۔ ان کو مضرابی حالت میں تحصیل ہسپتال بورے والا میں پہنچا دیا گیا جہاں پر چار سالہ عدیل زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے جلسہ میں شریک زمیندار کی جیب تراشوں صاف کردی
بورے والا
: وزیر اعلیٰ پنجاب کے جلسہ میں شریک زمیندار کی جیب تراشوں صاف کردی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نذیر فرید چشتی جو کہ زمیندار ہ کرتا ہے
،گذشتہ سے پیوستہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کالج
گراﺅنڈ میں جلسہ سننے کے لئے گیا تو المعروف ککن قصائی گروپ کے جیب تراشوں
ندیم ، بگا رحمانی سکنہ 429ای بی ، محمد اکرم عرف مانی ، ڈیمو اور عمر
فاروق عرف ککن قصائی اسکی جیب سے 22490روپے نکال لئے اور فرار ہوگئے پولیس
نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔