ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ 22فروری کو جوئیہ بنگلہ میں کھلی کچہری لگائیں گے
بورے والا: ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ 22فروری کو جوئیہ بنگلہ میں کھلی کچہری لگائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس وہاڑی کے پبلک ریلشنز آفیسر راﺅ محمد مبین کے مطابق ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ پولیس کے متعلق عوامی شکایات سننے کے لئے تھانہ فتح شاہ کی حدود میں واقع جوئیہ بنگلہ میں مورخہ 22فروری کو بعد نماز جمعہ اپنی کھلی کچہری لگائیں گے ،جہاں پر عوامی شکایات کی روشنی میں موقع پر احکامات جاری کریں گے۔
پاکستان کسان اتحاد بورے والا کے زیر اہتمام آج کالج گراﺅنڈ بورے والا میں ایک جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے
بورے والا: کسانوں ،مزدوروں پر بجلی کی مد میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس اور کرپشن کے خلاف پاکستان کسان اتحاد بورے والا کے راہنماﺅں حاجی ملک محمد یامین ، منیر احمد لک،عطاءمحمدکھیو ، محمد ریاض اعظم اور محمد فیاض ایڈووکیٹ کے مطابق پاکستان کسان اتحاد بورے والا کے زیر اہتمام بروز جمعرات 21فروری کو 12بجے کالج گراﺅنڈ بورے والا میں ایک تاریخی جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جلسہ سے مرکزی صدر چوہدری انور ،صوبائی صدر خالد محمود کھوکھر، ضلعی صدرچوہدری افتخار خصوصی خطاب کریں گے اور وہ کرپٹ اور نا اہل عوامی منتخب نمائندوں ۔بد عنوان سرکاری ملازمین اور لوٹ مار میں مصروف با اثر افراد کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے ۔ انکے مطالبات ہیں کہ صوبہ پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بل صوبہ بلوچستان کی طرز پر وصول کیے جائیں ۔ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ زرعی ادویات اور کھادوں کے ریٹ کم کیے جائیں ۔ زرعی فیڈروں کو لوڈ شیڈنگ سے مستشنیٰ قرار دیا جائے ۔ زرعی قرضوں پر مارک اپ ختم کیا جائے۔ گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملز مالکان بر وقت واجبات کی ادائیگی کریں اور سکولوں میں زرعی تعلیم کو نصاب میں شامل کیا جائے ۔ ملک سے رشوت اور کرپشن کو ختم کیا جائے ورنہ ملک کے کسان آئندہ الیکشن میں ان ظالم حکمرانوں کو اپنا ووٹ نہیں دیں گے۔
ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی بورے والا کی تقرری کے خلاف رٹ سماعت کے لئے منظور
بورے والا : لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس اعجاز احمد نے مارکیٹ کمیٹی بورے والا کے ایڈ منسٹر یٹر کی تقرری کے خلاف رٹ سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے صوبائی سیکرٹری زراعت ڈائیریکٹر مارکیٹنگ اور ڈی سی او وہاڑی سے رپورٹ طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد بورے والا نے اپنے قانونی مشیر محمد فیاض عظم ایڈووکیٹ کے ذریعہ لاہو ر ہائی کورٹ ملتان بنچ میں دائر رٹ میں موقف اختیا ر کیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے گذشتہ ماہ ایک صنعتکار کی بطور ایڈمنسٹریٹر تقرری کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی کا انتظام صرف کسانوں کی منتخب کردہ کمیٹی کے ذریعے میں ہی چلا یا جا سکتا ہے ۔ مارکیٹ کمیٹی چونکہ کسانوں کی فصلات پرلگائے گئے ٹیکس سے چلتی ہے اس کا چیئر مین ایماندار اور اہل کسان ہی بن سکتا ہے۔ فاضل عدالت نے رٹ باضابطہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ پنجاب اورڈی سی او وہاڑی سے بذریعہ نوٹس وضاحت طلب کر لی ہے۔

تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے دو منشیات فروشوں اور سائیکل چور گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے
بورے والا: تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے دو منشیات فروشوں اور ایک بائیسکل چور کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وارث علی سکنہ چک نمبر 463ای بی 5لیٹر دیسی شراب سے بھرا ہوا ایک کین لے کر گزر رہا تھا جبکہ دوسرا ملزم گلاب خان چوک آفاق خان کے قریب موجود تھا۔ پولیس نے تلاشی کے دوران 115گرام چرس بھر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ دریں اثناءگذشتہ روز محمد بوٹا رحمانی سکنہ چک 259ای بی جو کہ ایک بییکری پر ملازم تھا اپنے بائیسکل پر گول چوک میں سائیکل کھڑی کر کے خریداری میں مصروف تھا کہ ملزم محمد الیاس سکنہ 32/2-Lاوکاڑہ اس کی سائیکل چراکر جا رہا تھا جو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔