شیعہ کمیونٹی نے ملتان روڈ پر سا نحہ کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین
سے اظہار ہمدردی کے لئے دھرنا دیا
بورے والا: شیعہ کمیونٹی کے ارکان نے کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن کے شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لئے ملتان روڈ پر چونگی نمبر5کے قریب دھرنا دیا اور کوئٹہ میں قتل عام کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین نے چونگی نمبر 5 کے قریب ملتان روڈ بلاک کر دی، اور دھرنے میں کوئٹہ متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردی میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی سخت کاروائی کرے جو ریاست کو کمزور کرنے ان سازشوں میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا انسانیت کا قتل عام سب برا اقدام ہے اور کسی کو اپنے نظریات کے بدلے اتنی بڑی سزا نہیں دی جا سکتی۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات پیرصمصام بخاری کو پیپلز پارٹی پنجاب کا نائب صدر نامزد ہونے پر مبارک باد
بورے والا: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات پیر صمصام بخاری کو پیپلز پارٹی پنجاب کا نائب صدر نامزد ہونے پر پیپلز لائرز فورم ضلع وہاڑی کے صدرچوہدری سیف اللہ گریوال ،ضلعی صدر پیپلز بیورو محمد صدیق بھلر ،پی ایل ایف کے تحصیل صدر سردار محمد ایوب ڈوگر ،پیپلز پارٹی کے سٹی صدر راﺅ فریاد علی خان جنرل سیکرٹری محمد سلیم قریشی ، نائب صدر غلام مرتضیٰ چوہان ،پیپلز یوتھ کے راہنماءنعیم احمد نعیم نائب صدر تحصیل کیپٹن محمد اسماعیل ،شوکت جنجوعہ ،محمد شوکت مرزا پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے فنانس سیکرٹری ممبر پنجاب اسمبلی ملک نوشیر خان لنگڑیال ،ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی ،نتاشہ دولتانہ ایم این اے اور چوہدری اصغر علی جٹ ایم این اے نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیر صمصام بخاری بطور نائب صدر ، اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔ پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
محکمہ پراونشل ہائی وے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے اہم شاہرات کی اطراف پر قبضے ۔ ٹریفک کا رواں رہنا محال
موروثی سیاست دانوں کا خاتمہ جلد ہونے والا ہے ۔ چوہدری نذیر احمد جٹ
بورے والا : موروثی سیاست دانوں کا خاتمہ جلد ہونے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے گذشتہ روز حلقہ 168میں مختلف چکوک میں کارنر میٹنگز مین کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ساٹھ سال تک حکومت کرنے والے ان وڈیروں نے عوام کے حالات بدلنے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ حلقہ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے ۔ وہ اقتدار مین آکر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ۔ اس موقع پر 62کے بی،63کے بی ،64کے بی اور موضع غلام شاہ سے تعلق رکھنے والی اہم برادریوں کے نمائندہ افراد نے اپنے گروپوں کے ہمراہ نذیر جٹ کا آئندہ الیکشن میں ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا ۔اس موقع پر پیر سید وارث شاہ ،غلام شاہ ، ّصف جوئیہ ،آفتاب بلوچ ، اجمل بلوچ،ڈاکٹر مہر مصطفیٰ سنپال ، شاہد پہوڑ ، امین ساہی جٹ ، رب نواز نون ، ملک محمد فاروق کھوکھر ، ملک رمضان لنگڑیال اور اسد لکھویرا اور ابراہیم نمبردار پہوڑ کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عوام موجود تھی ۔
پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنان مسائل کے حل کے لئے در بدر ہو چکے ہیں
بورے والا : پاکستان پیپلز پارٹی بورے والا کے صدر محمد سلیم قریشی ،غلام حیدر جٹ اور کیپٹن (ر)محمد اسماعیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بورے والا میں پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنان مسائل کے حل کے لئے در بدر ہو چکے ہیں اور ضلع وہاڑی کی سطح پر سیاسی یتیم بن کر رہ گئے ہیں اگر پارٹی قیادت نے اس مسئلہ پر فوری توجہ نہ دی تو ضلع بھرمیں آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی میلسی کے ضمنی الیکشن کی طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور اقتدار میں پارٹی کے منتخب ارکان اسمبلی نے کارکنوں کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے اپنے من پسند افراد کو نوازنے اور پارٹی کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی ہے جس سے پارٹی کارکنوں میں مایوسی اور بد دلی پھیل چکی ہے۔ انہوں نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریال تالپور ،صدرجنوبی پنجاب مخدوم شہاب الدین اور صوبائی صدر پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الفور پیپلز پارٹی ضلع وہاڑی کی تنظیموں کا اجلاس بلائیں اور ان کے مسائل پر توجہ دیں ۔
نا معلوم چور احاطہ کچہری سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار
بورے والا: نا معلوم چور احاطہ کچہری سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی مدینہ کالونی گلی نمبر1 کارہائشی مرزا محمد اسلم اپنے کام کے سلسلہ میں گزشتہ روز تحصیل کچہری میں گیا اور اپنی نئی موٹر سائیکل نمبری VRM-4445سی ڈی 70اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر کھڑی کر کے وکیل کے چیمبر میں چلا گیا ۔ واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو چکا تھا ۔ وقوعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے۔

رپورٹ میاں طارق محمود
بورے والا : محکمہ پرونشل ہائی وے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے بورے والا سے گزرنے والی اہم شاہرات پر قبضہ مافیا نے اپنے مستقبل قبضے جما کر لکڑی کے آرے ، ماربل کا سامان ، ٹرک اڈے، سروس اسٹیشن ، کار اسٹینڈ ، رینٹ کے کاروبار ، کھوکھے اور قد آورہولڈنگ بورڈ لگا دیے جس سے ہائی وے کی جگہ سکڑ گئی اور چچہ وطنی روڈ ، لاہور روڈ ملتان روڈ، دیوان صاحب روڈ سے ٹریفک کارواں رہنا محال ہوگیا۔ شہر کا حسن متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات بھی معمول بن گئے۔ شہری حلقوں نے ڈی سی او وہاڑی ، ایکسین پرونشل ہائی وے ساہیوال سے اصلاح احوال کا مطابہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اہم تجارتی شہر بورے والا سے لاہور ، ملتان، چچہ وطنی اور لڈن دیوان صاحب کو رابطہ کرنے والی محکمہ صوبائی حکومت کی ملکیت ان اہم شاہرات پر محکمہ کے اہلکاروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے ہائی وے کی جگہ پرمختلف مقامات پر قبضہ مافیا نے مستقبل قبضے کرکے لکڑی کے آرے ، لکڑی کے ڈھیر ، ماربل فیکٹریوں کی ٹائیلیں ، کچرا، بجری، سریا، ٹرکوں کے اڈے ، کار سٹینڈ ، رینٹ کا کاروبار ، کھوکھا جات ،جہازی سائز کے ہورڈنگ بورڈ ، سروس اسٹیشنز ، موٹر ورکشاپوں کے ڈگ ، زرعی آلات کی ورکشاپوں جیسے اپنے کاروبار شروع کیے ہوئے ہیں ۔ان غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ملحقہ رہائشی آبادیوں میں سانس کی بیماریاں پھیل ر ہی ہیں اور آئے روز ٹریفک حادثات بھی معمول بن چکے ہیں ۔ بورے والا کے شہریوں محمد سمیع ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محمد سرور ، میاں طارق محمود ، راﺅ فریاد علی خان سٹی صدر پی پی پی عبد العزیز گجر ،چوہدری محمد یاسین اور اسد خاں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطابہ کیا ہے۔موروثی سیاست دانوں کا خاتمہ جلد ہونے والا ہے ۔ چوہدری نذیر احمد جٹ
بورے والا : موروثی سیاست دانوں کا خاتمہ جلد ہونے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے گذشتہ روز حلقہ 168میں مختلف چکوک میں کارنر میٹنگز مین کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ساٹھ سال تک حکومت کرنے والے ان وڈیروں نے عوام کے حالات بدلنے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ حلقہ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے ۔ وہ اقتدار مین آکر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ۔ اس موقع پر 62کے بی،63کے بی ،64کے بی اور موضع غلام شاہ سے تعلق رکھنے والی اہم برادریوں کے نمائندہ افراد نے اپنے گروپوں کے ہمراہ نذیر جٹ کا آئندہ الیکشن میں ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا ۔اس موقع پر پیر سید وارث شاہ ،غلام شاہ ، ّصف جوئیہ ،آفتاب بلوچ ، اجمل بلوچ،ڈاکٹر مہر مصطفیٰ سنپال ، شاہد پہوڑ ، امین ساہی جٹ ، رب نواز نون ، ملک محمد فاروق کھوکھر ، ملک رمضان لنگڑیال اور اسد لکھویرا اور ابراہیم نمبردار پہوڑ کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عوام موجود تھی ۔
پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنان مسائل کے حل کے لئے در بدر ہو چکے ہیں
بورے والا : پاکستان پیپلز پارٹی بورے والا کے صدر محمد سلیم قریشی ،غلام حیدر جٹ اور کیپٹن (ر)محمد اسماعیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بورے والا میں پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنان مسائل کے حل کے لئے در بدر ہو چکے ہیں اور ضلع وہاڑی کی سطح پر سیاسی یتیم بن کر رہ گئے ہیں اگر پارٹی قیادت نے اس مسئلہ پر فوری توجہ نہ دی تو ضلع بھرمیں آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی میلسی کے ضمنی الیکشن کی طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور اقتدار میں پارٹی کے منتخب ارکان اسمبلی نے کارکنوں کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے اپنے من پسند افراد کو نوازنے اور پارٹی کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی ہے جس سے پارٹی کارکنوں میں مایوسی اور بد دلی پھیل چکی ہے۔ انہوں نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریال تالپور ،صدرجنوبی پنجاب مخدوم شہاب الدین اور صوبائی صدر پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الفور پیپلز پارٹی ضلع وہاڑی کی تنظیموں کا اجلاس بلائیں اور ان کے مسائل پر توجہ دیں ۔
نا معلوم چور احاطہ کچہری سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار
بورے والا: نا معلوم چور احاطہ کچہری سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی مدینہ کالونی گلی نمبر1 کارہائشی مرزا محمد اسلم اپنے کام کے سلسلہ میں گزشتہ روز تحصیل کچہری میں گیا اور اپنی نئی موٹر سائیکل نمبری VRM-4445سی ڈی 70اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر کھڑی کر کے وکیل کے چیمبر میں چلا گیا ۔ واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو چکا تھا ۔ وقوعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔