اصغر علی جٹ ایم این اے کے بارے میں میرے بیانات حقائق کے بر عکس اور سراسر بے بنیاد ہیں۔ چوہدری نذیر احمد جٹ
بورے والا: سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ بعض اخبارات نے میرے حوالے سے میرے بھتیجے اصغر علی جٹ ایم این اے کے بارے میں جو بیانات شائع کئے ہیں وہ حقائق کے بر عکس اور سراسر بے بنیاد ہیں ۔میں یا میرے خاندان کا کوئی شخص کرپشن کا تصورنہیں کر سکتا۔ ہم صرف اور صرف میرٹ پر عوام کی خدمت کی سیاست کرتے ہیں ۔ اس بات کا ہمارا ماضی گواہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام اآباد سے ٹیلی فون پر مقامی اخبار نویسوں سے گذشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری نذیر احمد جٹ نے مزید کہا کہ میرے بھتیجے اصغر علی جٹ ایم این اے بورے والا کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر میری حمایت سے کامیاب ہوئے تھے ۔مگر اب انہوں نے میری رضامندی کے بغیر حلقہ این ا ے 166عارفوالاسے الیکشن لڑنے کا جو فیصلہ کیا ہے میں نے اس کے فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار ضرور کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میںنے بطور ایم این اے اور بعد ازاں میرا بھتیجا اصغر علی جٹ جو ایم این اے کامیاب ہوا ہے کرپشن کا کہیں تصور بھی نہیں کر سکتے تاہم ہمارے بعض سیاسی مخالفین میرے بیان سے اپنی مرضی اور خواہش کے معنی نکال رہے ہیں جس پر مجھے افسوس ہے کیوں کہ میں نے ہمیشہ کرپشن کی سیاست کے خلاف جہاد کیا ہے اور کرتا رہوں گا ۔ اصغر علی جٹ کے بعض ذاتی کاموں اور فیصلوں کو میری حمایت حاصل نہ ہونے کا مطلب اسکی ہر گز مخالفت نہیں ہے ۔ چوہدری نذیر حمد جٹ نے کہا کہ میرا گروپ انشاءاللہ ضلع وہاڑی کے تمام قومی اور صوبائی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گا اور موروثی سیاست کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔
سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے
بورے والا : تحریک انصاف حلقہ این اے 167کے راہنماملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے ہزارہ کمیونٹی کے بے گناہ افراد کا قتل عام اور حملے کھلی دہشت گردی ہے ۔ شیعہ کمیونٹی کا قتل عام پوری انسانیت کا قتل ہے۔حکومت دہشتگردی کی ان مذموم کاروائیوں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔یہ کاروائیاں ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ مین بے گنا ہ شہریوں کے قتل عام اور امن و امان کی بگڑتی ہوئے صورتحال پر حکمرانوں کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ ملک کے سیکیورٹی اور قانون نافذکرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔