Pages - Menu

پیر، 10 دسمبر، 2012

محبت میں ناکامی پر عاشق نےلڑکی کوفائرنگ سے زخمی کرکے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی
 














بورے والا: حبیب کالونی کے علاقہ میںمحبت میں ناکامی پر عاشق نے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ، لڑکی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معصوم شاہ کا رہائشی22 سالہ نوجوان شبیر احمد اور حبیب کالونی کی رہائشی صوفیہ سلیم ایک مقامی کلینک میں بطور ڈسپینسراور نرس کام کرتے رہے تھے جہاں نوجوان یکطرفہ طور پر لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو گیا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ لڑکی اس بات پر راضی نہ تھی گذشتہ شب جب لڑکی اپنے گھر کے باہر پہنچی تو اس کاعاشق نامراد شبیر احمد بھی وہاں پہنچ گیا اور لڑکی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور خود کنپٹی پر فائر کرکے خود کشی کر لی ۔لڑکی کو تشویش ناک حالت میںتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔لڑکی کے والد محمد سلیم نے بتایا کہ لڑکا اس کی لڑکی کو تنگ کرتا تھا اور محبت میں ناکامی پر اس کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھااور لڑکی کے انکار پر مشتعل ہوکر اس نے حملہ کر دیا ۔ تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔