شہر کے درمیان سے گذرنے والی نہر محکہ انہار اور مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان
بورے والا: شہر کے وسط سے گزرنے والا راجباہ تھری ایل جو کہ شہر کی خوبصورتی کا اہم حصہ ہے محکہ انہار اور مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی اور بے حسی کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے نہر۵ایل سے نکلنے والا یہ راجباہ وہاڑی بازار تک پختہ ہے جس کے دونوں اطراف خوبصورت مارکیٹیں ،رہائش گاہیں اور ڈاکٹروں کے نجی ہسپتال ہیں تاہم نیو ہاﺅسنگ سکیم پل اور احاطہ شاہ نواز سے محمد نگر تک یہ راجباہ پختہ نہیں ہے بلکہ اس کے دونوں اطراف پختہ سڑک موجود ہے یہ پختہ سڑک جگہ جگہ بھینسوں کے بھاڑوں کے مالکان اور تجاوزت مافیا نہ گھیر رکھی ہے جانوروں کی وجہ سے راجباہ کے کنارے تعمیر شدہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر راجبجہ کا حصہ بن گئی ہے کئی مرتبہ سام کے وقت اکیڈمیوں سے گھروں کو جانیوالی طلبہ طالبات کی سستی سواری موٹر سائیکل رکشے بھی اس میں گر چکے ہیں کئی جگے سڑک محض برائے نام رہ گئی ہے جہاں سے صرف موٹر سائیکل گذر سکتے ہیں اہل محلہ اور معززین شہر کے مطابق کئی مرتبہ محکمہ انہار کے حکام ،ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور تحصیل میونسپل افسر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جا چکی ہے علاوہ ازیں سیکرٹری ارگیشن پنجاب کی طرف سے کئی ماہ قبل ی سی او وہاڑی کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اے بوریوالا کو ان تجاوزات کے خاتمہ اور محکمہ انہار کی مذکورہ جگہ کو واگزار کروانے کے لئے احکامات جاری ہو چکے ہیں لیکن بعض خفتیہ بااثر ہاتھ آڑے آنے کے باعث اس کاروائی کو روک دیا گیا مال مویشیوں کے باڑوں کی بہتات کے باعث برسات کے دنوں میں اس راجباہ کا پانی اپنے کناروں ے نکل شہری آبادی میں بھی ہو چکا ہے اس علاقہ کے مکینوں شاہ محمد سندھو،محمد صابر،مرزا اشتیاق احمد ،محمد عبید بھٹہ اور دیگر نے ارباب بست و کشہ سے اپیک کی ہے کہ مال مویشیوں کے ان باڑوں کوشہر سے نکالا جائے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار راجباہ کے اس حصے اور سڑک کی تعمیر کرکے اہل علاقہ اور شہریوں کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے ۔
کار سوار ڈاکو کپاس سے لدا ٹریکٹر ٹرالہ لے اڑے
کار سوار ڈاکو کپاس سے لدا ٹریکٹر ٹرالہ لے اڑے
بورے والا: 6 نامعلوم مسلح کار سوار ملزمان 12لاکھ سے زائد مالیت کا ٹریکٹر ٹرالہ ڈرائیور سمیت گن پوائنٹ پر لے گئے ۔ ڈرائیور کو کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رسیوں سے باندھ کر تھانہ قبولہ کے علاقہ میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ماچھیوال سے بیوپاری کی 12لاکھ سے زائد مالیت کی کپاس لے کر ٹریکٹر ٹرالے کا ڈرائیور تاج دین میاں کاٹن فیکٹری لٹن روڈ جا رہا تھا کہ گرین ویو ہاﺅسنگ سکیم کے قریب کالے رنگ کی کار میں سوار چھ نامعلوم مسلح افراد نے انہیںروک لیا اور ڈرائیور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اپنی کار میں بٹھا لیا جبکہ ملزمان کا یک ساتھی ٹریکٹر ٹرالہ لے کردیگرساتھیوں کے ہمراہ عارف والا کی جانب چلے گئے اور نواحی علاقہ بہلی دلاور تھانہ قبولہ کی حدود میں انہوں نے ڈرائیور کو نصف شب کے بعد ڈرائیور کو کار سے نیچے اتار کر سیوں سے باندھ کھیتوں میں پھینک دیا اور خود ٹریکٹر ٹرالے لے کر فرار ہو گئے ۔ڈرائیور کی اطلاع پر بیوپاری اور فیکٹری مالکان نے تھانہ سٹی بوریوالا کو مطلع کیا لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے ۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کے لئے کارکنوں کا قافلہ لاہور روانہ ہوگا
بورے والا: تحریک منہاج القرآن کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ا ستقبال کے لئے بوریوالا سے تحریک منہاج القرآن کے صدر چوہدری محمد صغیر رامے کی قیادت میں کارکنوں کا قافلہ لاہور روانہ ہو گا ۔قافلے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں علامہ طاہر القادری کے استقبال کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کے لئے کارکنوں کا قافلہ لاہور روانہ ہوگا
بورے والا: تحریک منہاج القرآن کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ا ستقبال کے لئے بوریوالا سے تحریک منہاج القرآن کے صدر چوہدری محمد صغیر رامے کی قیادت میں کارکنوں کا قافلہ لاہور روانہ ہو گا ۔قافلے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں علامہ طاہر القادری کے استقبال کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔