یوم عاشور انتہائی عقید ت و احترام سے منایا گیا
بورے والا: شہر
میںذوالجناح اور تعزیے کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایچ بلاک سے
برآمد ہوا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے،جلوس کے داخلی
اور خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر کے یہاں سے گزرنے والے تمام
افراد کو چیک کرنے کے بعد اندر جانے کی اجازت تھی جلوس میں عزاداران زنجیر
زنی اور ماتم کرتے ہوئے نوحہ خوانی بھی کر رہے تھے اس موقع پر شہر کی سیاسی
و سماجی تنظیموں کی طرف سے جگہ جگہ لنگر تقسیم کرنے کے لیے کیمپ قائم کیے
گئے تھے پانی اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں اس موقع پر ڈی پی او
وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے سیکورٹی کے انتظامات چیک کرنے کے لیے جلوس کے
راستوں اور شہر کا دورہ کیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔