فرینڈز گروپ کے امیدوارعدیل مختار انجم اپنے حریف محمد ارشد ڈھولہ کوبھاری اکثریت سے شکست دے کرپیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے
بورے والا: پیسٹی سائیڈڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کے انتخاب میں فرینڈز گروپ کے امیدوارعدیل مختار انجم اپنے حریف محمد ارشد ڈھولہ کوبھاری اکثریت سے شکست دے کر 22ووٹوں کی برتری سے صدر منتخب ہو گئے ۔فرینڈز گروپ کے امیدوارعدیل مختار انجم نے54اوران کے مخالف اتحاد گروپ کے امیدوار محمد ارشد ڈھولہ نے 32ووٹ حاصل کیے ۔تفصیلات کے مطابق پیسٹی سائیڈڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کے انتخابات برائے سال14- 2013 مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں منعقد ہوئے جس میں 86ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور انتخابی نتائج کے مطابق فرینڈز گروپ کے امیدوارعدیل مختار انجم نے54اوران کے مخالف اتحاد گروپ کے امیدوار محمد ارشد ڈھولہ نے 32ووٹ حاصل کیے اس طرح فرینڈز گروپ کے امیدوارعدیل مختار انجم 22ووٹوں کی بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے ۔اس شاندار کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماءچوہدری نذیر احمد آرائیں، سابق صدورانجمن آڑھتیاں عبد الجبار شاکر، چوہدری محمد عاشق آرائیں، چوہدری رفعت طاہر جمیل،فرینڈز گروپ کے اراکین چیف محمد علی،ندیم مشتاق رامے،خالد عمر راجپوت ،رانا شاہد گلزار،چوہدری محمد منیر ایڈووکیٹ،محمد افتخار،شیخ محمد طارق،چوہدری محمد سرور،ولی محمد چوہدری،حاجی محمد افضل،سید رضوان مشہدی،وسیم اقبال بھٹی، رانا محمد اسلم،محمد اسحاق بھٹی،ملک فریادعلی،محمد ایوب بھٹی،چیف محمد مشتاق،منیر احمد بھٹی،حاجی محمد افضل گوجر،احمد رضا مغل رانا محمد یاسین نے مبارک باد دی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔