وزارت داخلہ کو دھمکی آمیز فون، پولیس کانسٹیبل گرفتار
بورے والا: وزارت داخلہ کو دھمکی آمیز فون کال کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو وہاڑی
سے گرفتار کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او وہاڑی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ
وزارت داخلہ کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی آمیز فون کال کرنے والے پولیس
کانسٹیبل کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ڈی پی او شاکر علی نے بتایا
ہے کہ گرفتار ملزم کانسٹیبل طارق محمود نے اقبال جرم کرلیا ہے جس پر اس کے
خلاف مقدمہ تھانا ماڈل ٹاوٴن بورے والا میں 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت
درج کیا گیا ہے۔ پیٹرولنگ پولیس کے گرفتار کانسٹیبل طارق محمود نے پولیس کو
بیان دیا ہے کہ ساتھی کانسٹیبل کو پھنسانے کے لئے اس کے نام سے سم فعال
کرائی ، اپنا فون استعمال کرنے پر پکڑا گیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔