وزیر اعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اساتذہ کو پوری دیانتداری سے اپنے فرائض ادا کرنا ہونگے ۔ ای ڈی او تعلیم وہاڑی ثمینہ بشیرکا خطاب
بورے والا: ای ڈی او تعلیم وہاڑی ثمینہ بشیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اساتذہ کو پوری دیانتداری سے اپنے فرائض ادا کرنا ہونگے،سکول میں اساتذہ کی سوفیصد حاضری اور نئے بچونکے سکولوں میں داخلہ کی شرح میں اضافہ ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں غیر معمولی اضافہ کے لیے ہمیں مل کر کوشش کرنا ہوگی،ان خیالات کااظہارا نہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا کے مہدی ہال میں تحصیل بورے والا کے ہائی سکولوں کے سربراہان اور محکمہ تعلیم کے مقامی افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈی ای او سیکنڈری وہاڑی رانا محمد بشیر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد اقبال خاں سومرو،سنیئر ہیڈماسٹر رانا محمد سرور خاں،اے ای اوز راﺅ ذوالفقار احمد،بشارت علی ڈوگر،دلاور حسین گجر،چوہدری عبدالشکور،ہیڈماسٹر وکیل احمد بھٹی اور پنجاب ٹیچرز یونین کے مزکری راہنما شیخ محمد اسلم کے علاوہ دیگر ماہرین تعلیم اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
پیسٹی سائیڈ ڈیلرزایسوسی ایشن بورے والا کے انتخابات فرینڈز گروپ نے عدیل مختار انجم کوامیدوار نامزد کردیا
بورے والا : پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کے انتخابات میں فرینڈز گروپ نے عدیل مختار انجم کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کردیا،تفصیلات کے مطابق پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کے انتخابات کے سلسلہ میں فرینڈز گروپ کا اجلاس زیر صدارت چیف محمد علی منعقد ہوا جس میں ندیم مشتاق رامے، چوہدری منیر احمد ایڈووکیٹ، رانا شاہد گلزار، افتخار احمد،احمد رضا،ملک فریاد علی،چوہدری محمد سرور،شیخ محمد طارق،منیر احمد بھٹی،چوہدری ولی محمد، محمد ایوب بھٹی اور محمد رضا کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اجلاس نے متفقہ طور پر عدیل مختار انجم کو فرینڈز گروپ کی طرف سے صدارت کے الیکشن کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا اور اجلاس کے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام دوست ملکر اپنے امیدوار کو کامیاب بنائیں گے اور ڈیلرز کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کوششیں کریں گے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔