Pages - Menu

منگل، 20 نومبر، 2012

پی پی پی غریبوں اور مزوروں کی جماعت ہے ۔ داﺅد احمد بھٹی

پی پی پی غریبوں اور مزوروں کی جماعت ہے ۔ داﺅد احمد بھٹی 
داؤد احمد بھٹی
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما داﺅد احمد بھٹی نے کہا ہے کہ پی پی پی غریبوں اور مزوروں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے اور غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اور اُنکی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے آج ایک جمہوری حکومت اپنا پانچ سالہ دور اقتدار پورا کرر ہی ہے انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان کی سرپرستی میں حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف عمل ہے حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوششیںکرنے والوں کا آج کہیں نام ونشان نہیں ہے پیپلز پارٹی آج قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے زندہ ہے آج بھی کروڑوں پارٹی ورکر اُنکے جمہوری فلسفے پر عمل پیرا ہیں داﺅد احمد بھٹی نے مزید کہا کہ صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میںپیپلز پارٹی اپنے سیاسی اتحادیوں کے تعاون سے آئندہ الیکشن جیت کر مرکز اور صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی۔
    
سستی روٹی کی فراہمی خادم اعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام ہے
بورے والا : مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع وہاڑی کے صدر منظور برکت ماڑی والا نے کہا ہے کہ پنجاب میں عام آدمی کو سستی روٹی کی فراہمی خادم اعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام ہے جس سے مہنگائی کے موجودہ دور میں عام آدمی کی بنیادی ضرورت اُسکی دہلیز تک پہنچانے میں مدد مل رہی ہے جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی کی موجود کرپٹ حکومت روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نواحی آبادی عزیز آباد میں خادم اعلیٰ پنجاب کی سستی روٹی سکیم کے حوالہ سے لگائے گئے مکینکل تنور کا افتتاح کرنے کے بعد مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ(ن)غلام رسول زیدی،انتظار حسین قریشی سابق کونسلر،مرزا عبدالطیف،عابد علی قریشی،محمد رفیق طارق،سیٹھ محمد اقبال،محمد گلزار،چاند لیاقت علی،ندیم صابر اور دیگر راہنما بھی موجودتھے منظور برکت ماڑی والا نے کہاکہ خادم اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں نے ملک کے عام آدمی کی زندگی بھی اجیران بنا دی ہے خود عوام کیلئے کوئی فلاحی کام کرنے کی بجائے پنجاب حکومت کے ہر اچھے کا پر تنقید کرر ہے ہیں لیکن مسلم لیگ(ن)کی حکومت اپنے وسائل سے صوبے کے تمام آدمی کو ہر لحاظ سے ریلیف دینے کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔