این اے167،پی پی232اورپی پی233سے انشاء اللہ پارٹی ٹکٹ ہمارے پینل کو
ہی ملیں گے ۔ نذیر احمد آرائیں ۔ پیرغلام محی الدین چشتی اور عقیل احمد شانی
ڈوگر کی پریس کانفرنس
بورے والا: مسلم لیگ(ن)کے راہنما صوبائی وزراء چوہدری نذیر احمد آرائیں، پیر
غلام محیی الدین چشتی اور ضلعی نائب صدر مسلم لیگ(ن)سردار عقیل احمد شانی
ڈوگر نے پر یس کلب میں ایک مشترکہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
کہاکہ این اے167،پی پی232اورپی پی233سے انشاء اللہ پارٹی ٹکٹ ہمارے پینل کو
ہی ملیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمارے تینوں حلقوں کے لیے10کروڑ سے زائد
کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں اور اس
سلسلہ میں ہمارے پینل سے ترقیاتی سکیموں کی لسٹ بھی طلب کرلی گئی ہے جبکہ
خادم اعلیٰ پنجاب نے بورے والا میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کے منصوبہ کے
لیے بھی ایک ارب 27کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کردی ہے یہ منصوبہ 5سال
میں9ارب روپے سے زائد رقم سے مکمل ہو گا یونیورسٹی کے لیے مختص 132ایکڑ
اراضی واقع 427ای بی چیچہ وطنی روڈ زرعی یونیورسٹی کے نام منتقل ہوچکی ہے
اس تاریخی میگا پراجیکٹ کا وہ لوگ کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں جو اس
منصوبے کی تفصیلات سے بھی بے بہرہ ہیں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے کہاکہ اگر پارٹی نے این اے168سے سید ساجد مہدی سلیم یاسید شاہد میدی
نسیم شاہ کو ٹکٹ دیا تو ہم اُس حلقہ میں اُنکی بھر پور حمایت کریں گے تحصیل
بورے والا کے تمام لیگی کارکنان اور عہدیداران پوری طرح متحد ہیں پارٹی
میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ہمارے پینل کے
تمام امیدواروں میں مکمل اتحاد واتفاق ہے اور انشاء اللہ یہ اتحاد ہر حال
میں قائم رہے گا اور الیکشن میں ہر صورت حصہ لیں گے پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند سال قبل سابقہ دور حکومت میں نیلی بار ریسرچ
انسٹی ٹیوٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیکر قومی خزانے سے اس منصوبے کے
لیے17کروڑ سے زائد کے فنڈز حاصل کرکے خوردبرد کرنے والوں کا احتساب کریں گے
اور انشاء اللہ اُن سے ایک ایک پائی کا حساب لیکر یہ رقم عوام کی فلاح
وبہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی پریس کانفرنس میں سٹی صدر(ن)لیگ غلام
رسول زیدی،شاہد نواب خاں،سابق نائب ناظم ساجد کریم ڈوگر،میاں ممتاز
لنگاہ،ایم ڈی گنج شکر ملز راجہ اسرارالحق،عبدالحمید چشتی،ڈاکٹر امتیاز
احمد،محمد شفیق ظفر،چوہدری عبدالرشید بگیانوالہ،محمد اسلم جمال،سردار تیمور
سکندر ڈوگر،ڈاکٹر رضوان سلیمی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
غزہ پر اسرائیلی حملہ کے خلاف انجمن طلباء اسلام اور بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی احتجاجی ریلیاں

بورے والا: غزہ پر اسرائیلی حملہ کے خلاف انجمن طلباء اسلام اور بار ایسوسی
ایشن کے وکلاء کی احتجاجی ریلیاں،اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرہ
بازی،انجمن طلباء اسلام گورنمنٹ کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء نے
تحصیل ناظم صداقت خاں اور شیخ محمد طیب کی قیادت میں جبکہ بار ایسوسی ایشن
کے وکلاء نے سابق سیکرٹری بار محمد رحمان کھوکھر کی قیادت میں غزہ پر
اسرائیلی حملہ اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلیاں
نکالیں ریلیاں شہر کے مختلف بازاروں سے ہو کر پریس کلب کے سامنے آکر اختتام
پذیر ہو گئیں ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی
کی ریلی کے اختتام پر اے ٹی آئی کے ڈویژنل فنانس سیکرٹری رضوان الحق شاہ
نے خطاب کیا ریلی میں ،صداقت خاں تحصیل ناظم،حافظ عثمان سٹی ناظم،حافظ
ذیشان کالج ناظم،ملک جلیل حیدر،اظہر گھمن تحصیل جنرل سیکرٹری،اویس
واہلہ،ملک شکیل،علی اور دیگر بھی موجودتھے۔
مقدمہ بازی کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا
بورے والا : نواحی گاؤں میں مقدمہ بازی کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا،ملزمان کی سرپرستی پولیس ملازم اور اُنکار عزیز کر رہا ہے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں485ای بی کے رہائشی شکیل احمد کا اسی گاؤں کے ذوالفقار،ابرار احمد اور شمشاد وغیرہ کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے شکیل احمد گذشتہ روز اپنے گاؤں کی دوکان پر سائیکل کو پنکچر لگوا رہا تھا کہ ملزمان ذوالفقار،ابرار احمد،شمشاد اور دیگر تین مسلح افراد نے آکر اس کو دبوچ لیا اور فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل کروا دیا زخمی شکیل احمد کے کزن وحید الرحمان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزمان کی سرپرستی انکا چچا راؤ محمد عاشق جوکہ تھانہ ماچھیوال میں پولیس کانسٹیبل تعینات ہے جبکہ ملزمان کو رنج ہے کہ محمد شکیل جو کہ پہلے بھی ایک مقدمہ میں مدعی تھا اس سے پہلے بھی ملزمان نے اس کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی کوشش کی لیکن شکیل احمد بچ گیا تھا جبکہ مقدمہ کے تفتیشی صادق لنگاہ نے مبینہ طور پر ملزمان سے چار لاکھ روپے لیکر انکو بے گناہ کر دیا تھا جبکہ وقوعہ کے فوری بعد صادق لنگاہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ ابھی وقوعہ کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی تھی ہمیں یقین ہے کہ صادق لنگاہ سب انسپکٹر کی ملی بھگت بھی اس میں شامل ہے شکیل احمد کو زخمی کرنے والے ملزمان کو موقع واردات سے انکاپولیس ملازم چچا راؤ محمد عاشق اپنے ساتھ لے گیا وحید الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور�آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کی سرپرستی کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سرکاری اراضی واگزار کروانے پر ناجائز قابضین کا انتظامیہ کے خلاف ملتان روڈ پر خواتین سمیت احتجاجی مظاہرہ
بورے والا: گورنمنٹ گرلز سکول کی چھ کینال سے زائد اراضی واگزار کروانے پر ناجائز قابضین کا انتظامیہ کے خلاف ملتان روڈ پر خواتین سمیت احتجاجی مظاہرہ، ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد خاں چانڈیہ اور تحصیلدار قمر محمود منج کی قیادت میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ڈی سی او وہاڑی کے حکم پر نواحی گاؤں303ای بی میں گورنمنٹ گرلز سکول کی چھ کینال سے زائد اراضی پر عرصہ دراز سے قابض مقامی لوگوں کا قبضہ واگزار کروا کے یہ اراضی سکول کے حوالے کردی تھی اس اراضی پر قائم کیے گئے مکانات مسمار ہونے کے بعد متاثرہ گھرانوں کی درجنوں خواتین،مردوں اور بچوں نے انتظامیہ کی اس کارواء یکے خلاف حافظ محمد شہباز آرائیں کی قیادت میں ملتان روڈ ڈی ایس پی آفس کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر قومی شاہراہ بلاک کردی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ وہ 1957سے اس گاؤں میں مقیم ہیں اور انتظامیہ نے انہیں متبادل جگہ فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر اُنکے گھروں کو مسمار کرکے انہیں بے گھر کردیا ہے خادم اعلیٰ پنجاب اگر ہمیں چھت فراہم نہیں کرسکتے تو ہماری چھتوں کو نہ گرائیں مظاہرین نے ایک گھنٹہ تک دھرنا دیکر ٹریفک بلاک رکھی اس موقع پر پولیس نے مذاکرات کی یقین دہانی کروا کے ٹریفک بحال کروا دی۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔