پیپلزپارٹی کے دو اراکین قومی اسمبلی کے مابین ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی جنگ شدت اختیار کرگئی
بورے والا: پیپلزپارٹی کے دو اراکین قومی اسمبلی کے مابین ایکدوسرے کو نیچا دکھانے کی جنگ شدت اختیار کرگئی،دونوں کی لڑائی میں واپڈا افسران کو رگڑا،نتاشا دولتانہ کی شکایت پر وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں ایکسئین واپڈا اور ایس ڈی او سمیت متعدد اہلکاروں کے تبادلے،تبادلے رکوانے کے لیے اصغر جٹ کی کوششیں تیز،نذیر احمد جٹ کے اسلام آباد میں ڈیرے،تفصیلات کے مطابق تحصیل بورے والا کے حلقہ این اے168سے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نتاشا دولتانہ اور این اے 167سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ اُنکے بھتیجے پیپلزپارٹی کے ایم این اے اصغر علی جٹ کے مابین ٹرانسفارمرز کی تنصیب پر شروع ہونیوالا تنازعہ شدت اختیار کرگیا اس سلسلہ میں گذشتہ روز اصغر علی جٹ کے بھائی طاہر نقاش جٹ،رضوان عرف بلی بھٹی اور اُسکے دیگر حامیوں کے ہاتھوں این اے168کی رکن قومی اسمبلی محترمہ نتاشا دولتانہ کے قریبی ساتھیوں کی ایکسئین آفس کے باہر پٹائی اور دھینگا مشتی کے بعد نتاشا دولتانہ نے حکومتی حلقوں میں اپنی برتری ثابت کرنے اور نذیر احمد جٹ کو لڑائی کا جواب دینے کے لیے اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری فیاض احمد وڑائچ،سردار خالد سلیم بھٹی،ملک نوشر خاں لنگڑیال،شہریار خاں خاکوانی،چوہدری طاہر اقبال سے ہنگامی مشاورت کے بعد اپنا مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے وزیراعظم سے رابطہ کرکے فوری طور پر ایکسئین میپکو ملک اشفاق اعوان اور ایس ڈی او مدینہ ٹاﺅن غلام رسول سکھیرا سمیت متعدد اہلکاروں کو تبدیلی کروا دیا جبکہ ان تبادلوں کے بعد چوہدری نذیر احمد جٹ اور اصغر علی جٹ نے جو اسلام آباد میں ڈیرے جمائے بیٹھے ہیں نے اپنی کوششیں تیز کرکے اپنے تمام ترتعلقات استعما ل کرنا شروع کردئیے ہیں۔
بھٹہ مزدور کی سات سالہ بچی سے زیادتی ۔ ملزم گرفتار
بورے والا: بھٹہ مزدور درندہ صفت شخص نے 7سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا،مقدمہ درج،ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں515ای بی کے بھٹہ خشت پر کام کرنے والے غریب مزدور محمد رفیق کی 7سالہ بیٹی ثناءبی بی گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ اُسی بھٹے پر کام کرنے والا مزدور رونی مصلی ولد مُراد علی اُسے ورغلا کراپنے گھر لے گیا جہاں اُس نے معصوم ثناءکو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا جونہی بھٹہ مالک کو اس واقعہ کا پتہ چلا تو اُس نے بچی کے والد پر صلح کے لیے دباﺅ ڈالا اگلی صبح ملزم رونی نے لڑکی کی والدہ سے بدتمیزی کی جس کے بعد لڑکی کے والد نے واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو کردی تھانہ صدر پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ڈی ایس پی بورے والا میاں مظہر وٹو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر طارق حسین سالار کی قیادت میں خصوصی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر محمد حفیظ کھوکھر
بورے والا: مسلم لیگ(ن)کے بزرگ راہنما ڈاکٹر عبدالحفیظ کھوکھر نے کہاہے کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ مخالفین ایک بار پھر بورے والا میں لیگی دھڑوں کے باہمی انتشار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب بورے والا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نہ صرف بورے والا بلکہ ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح سے لیکر سینٹ تک مسلم لیگ کو ایک طویل عرصہ تک دوسری جماعتوں پر برتری حاصل رہی ہے آج بھی ضلع وہاڑی میں مسلم لیگ کا ووٹ بنک موجود ہے جسے یکجا کرنے کیلئے اتحاد کی اشد ضرورت ہے انہوں نے مزید کہاکہ بعض ابن الوقت لوگوں نے مقامی مسلم لیگ میں دھڑے بازی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیاہے چنانچہ آئندہ انتخابات سے قبل میاں برادران کو چاہیئے کہ اپنا موثر کردار ادا کرتے ہوئے تمام مقامی مسلم لیگی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے اس بکھری ہوئی قوت کو یکجا کریں۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔