پاکستان اور بھارت پنجاب کے لوگوں کے درمیان مٹی سے محبت
کا رشتہ ہے ۔ سردار اندر اقبال
سنگھ اٹوال
بورے والا : بھارتی پنجاب کی ا سمبلی
کے ا سپیکر سردار چرن جیت سنگھ اٹوال کے بیٹے اور سابق ایم ایل اے سردار اندر اقبال
سنگھ اٹوال نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت پنجاب کے لوگوں کے درمیان مٹی سے محبت
کا رشتہ ہے اور پاکستانی عوام نے جس محبت سے ہمارا استقبال کیا ہے وہ اس پر انکے
شکرگزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ شب اپنے آبائی گاﺅں 251ای بی کا دورہ
کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدسردار چرن جیت سنگھ اٹوال کی جائے
پیدائش کی مٹی کو سجدہ کرنے آئے ہیں کیونکہ اس مٹی کی برکت سے و ہ پہلے بھارتی لوک
سبھا کے ڈپٹی اسپیکررہے اور اب وہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ہیں انہوں نے کہا کہ ان
کے ابھی تک یہاں کے لوگوں سے خاندانی مراسم قائم ہیںجو کہ ہمیشہ برقرار رہیں گے
انہوں نے مقامی ایم این اے سے چوہدری اصغر علی جٹ سے گاﺅں کی ترقی کے لئے اپنا بھر
پور کردار ادا کرنے کی سفارش کی اور کہا کہ ان کے گاﺅں کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا
جائے اور اس کی سڑکوں کو بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ سردار رنجیت سنگھ
کی برسی تقریبات میں شرکت کے لئے پانچ سو افراد پر مشتمل جتھہ کے سربراہ کے طور پر
آئے ہیں اور اس وجہ سے ان کو اپنے آبائی گاﺅں میں آنے کا موقعہ ملا ہے جس پر وہ
انتہائی خوش اور مسرورہیں ۔ ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ نے کہا صدر زرداری کے
دورہ بھارت سے دونوں حکومتوں کو قریب آنے کا موقع ملا ہے اور باہمی تعلقات میں
گرمجوشی سے دونوں ملکوں کی عوام کو مزیدقریب آنے کا موقع ملے گا اور امید ظاہر کی
بھارتی حکومت بھی ا سی جذبے سے دونوں ملکوں کو قریب آنے کا مواقع دے گی انہوں نے
کہا ویزہ قوانین میں بہتری سے لوگوں کو آپس میں ملنے جلنے کے مواقع بڑھیں گے اور
تلخیاں ختم ہوں گی انہوں نے سردار اندر اقبال سنگھ کی سفارش پر گاﺅں کے لئے 25لاکھ
روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اس کے بعد سردار اندر اقبال سنگھ اٹوال نے چھوٹے بھائی
سردار جسجیت سنگھ اٹوال کے ہمراہ اپنے آبائی گھر کا دورہ کیا اور اپنے والد جائے
پیدائش کا کمرہ دیکھااور گاﺅں کے لوگوں سے ملاقات کی بعدازاں سردار اندر اقبال سنگھ
اٹوال نے اپنے بھائی سردار جسجیت سنگھ اٹوال اوردیگر ساتھیوں سردار جو گندر
سنگھ،گرپریت سنگھ،وکی بھل،جسجیت سنگھ سہوتا،کرن پال سنگھ،ترن جوشی کے ہمراہ نواحی
گاﺅں 203ای بی میں چوہدری ثناءاللہ گھمن کے ڈیرہ پر ان سے ملاقات کے لئے گئے اور
اپنے دیگر خاندانی دوستوں سے ملاقات کی ۔ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ نے وفد کے
اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔