بورے والا: شہر اور گردونواح میں عید الفطر کی نماز کے اوقات کار درج ذیل ہیں،جامع مسجد طیبہ مل موڑ شاہ فیض پارک میں رانا عمر فاروق صبح 7:00 بجے، جامعہ الفاروق ہاﺅسنگ سکیم میں مولانا حافظ راﺅ منور احمد خاں، جامع مسجد ابوہریرہ میں مولوی ظہور احمد، جامع مسجد توحید فیصل کالونی میں مولانا محمد اسحاق، مسجد سراج اہحدیث میں قاری نعمت اللہ، جامع مسجد ابراہیم چیچہ وطنی روڈ یعقوب آباد میں مولانا محمد زکریا 07:30 بجے صبح، جامعہ مسجد الکوثر شاہ فیصل کالونی میں قاری عبدالرحمن 07:45 بجے صبح، جامعہ مظہریہ دارلعلوم مسجد قاری اسحاق والی محمد نگر میں قاری محمد عرفان، جامع مسجد گلزار مدینہ گلی نمبر12مرضی پوری میں مولانا قاری اللہ دتہ فاروقی، جامع مسجد گلزار حبیب 451لاٹ بھٹیاں میں قاری کبیراحمد قادری، جامع المدینہ سنہری مسجد گلی نمبر8 مدینہ کالونی میں مولانا قاری محمد عطاءالرحمن جامی، جامع مدرسہ قادریہ نور القرآن گلی نمبر4مرضی پورہ میں مولانا قاری محمد عبدالرحمن جامی، جامع مسجد اقصیٰ مجاہد کالونی گلی نمبر9میں قاری محمد عمرفاروق، مسجد رحمانیہ تاج پارک میں مولانا محمد افضل یذدانی، مسجد عمرفاروق بیر کی مجاہد کالونی میں قاری عبدالعزیز، جامع مسجد فاروقیہ میں قاری عبدالطیف، جامع مسجد نورانی میں قاری مغفور احمد، جامع مسجد توحید259ای بی میں مولانا محمد یاسین، جامع مسجد اہل حدیث حبیب کالونی، مدنی جامع مسجد این بلاک میں مولانا قاری عبدالستار، مدنی مسجد احاطہ شانواز میں مولانا غلام مصطفےٰ مجددی، جامع مسجد صدیقہ میں مولوی نذیر احمد، ٹی ایم اے کے سبزہ زار میںمولانا حافظ محمد یاسر، جامع مسجد وڑائچ ٹاؤن میں صبح 08:00 بجے عید کی نماز پڑھائیں گے جبکہ مرکزی جامع مسجد اکبر غلہ منڈی میں صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ، جامع مدرسہ احیاءالعلوم میں مولانا آصف ندیم،جامعہ مسجد لکڑمنڈی ایف بلاک میں مولانا علی رضا اورگورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول ای بلاک میں صبح08:15 بجے عید الفطر کی نماز پڑھائیں گے۔
یوتھ ونگ کے نوجوان میاں نواز شریف کا ہراول دستہ ہیں۔مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے صوبائی صدر میاں غلام حسین شاہد
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے صوبائی صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ہی پاکستان کی خالق واحد سیاسی جماعت ہے جس نے دو قومی نظریہ کو تحفظ دیا جس نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کرکے دشمن کا منہ توڑ جواب دیا جس پر پوری ملت اسلامیہ کا سر آج بھی فخر سے بلند ہے انہوں نے کہاکہ قومی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر لوٹنے والے کرپٹ حکمران اپنی سیاہ کارکیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے خود ساختہ انرجی کا بہران پیدا کرکے عوام کو پریشان کر کے اپنے اکاﺅں کو خوش کررہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ یوتھ ونگ کے نوجوان میاں نواز شریف ہراول دستہ ہیں جو وطن عزیز اور قومی پرچم کی سربلندی کیلئے اپنا قومی فریزا ادا کرتے رہے انہوں نے کہاکہ یوتھ ونگ نوجوان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور جماعت میں رہ کر منافقت پیدا کرنے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے آمرت کے دور میں پارٹی پرچم بلند کرنے والے کارکنوں کو ان کا مقام دلوا کررہے گئے کارکن تیاری کریں آنے والا الیکشن مسلم لیگ کا ہوگاان خیالات کااظہار انہوں نے رانا شاہد محمود،رانا طارق محمود راہنما یوتھ ونگ کے بڑے بھائی حاجی زاہد محمود کے انتقال پر اُن سے تعزیت کرنے کے بعد اُن کی رہائش گاہ واقع سٹلائٹ ٹاﺅن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر یوتھ ونگ(ن)منظور برکت ماڑی والا،سیکرٹری اطلاعت یوتھ ونگ پنجاب محمد جمیل فریدی،سٹی صدر راجہ طاہر کیانی،جنرل سیکرٹری عاطف چوہدری،شہباز حاکم قریشی،رانا شاہد محمود،رانا طارق محمود،رانا شہباز احمد گفٹی ڈوگر،رانا حافظ عثمان کے علاوہ دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجودتھی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔