چیچہ وطنی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم
موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جان بحق
بورے والا ، چیچہ وطنی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،موٹر سائیکل سوار کمالیہ کے ماں بیٹا جان بحق،تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی گاﺅں/711گ ب کا رہائشی محمد ناصر ولد نوراحمد جٹ اپنی والدہ زینب بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبری 2535ایف ڈبلیو جی پر سوار ہوکر کمالیہ سے وہاڑی جارہے تھے کہ جب شیخ فاضل کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار کارنمبری1169وی آر ایس جیسے ظفر علی بھٹی سکنہ 170ای بی چلارہاتھا بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں دونوں ماں بیٹا جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے پولیس تھانہ گگو نے مقدمہ درج کرلیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔