Pages - Menu

بدھ، 16 مئی، 2012

ڈیڑھ کروڑ کی چوری کی واردات کا سُراغ لگانے کے لیے آڑھتیوں،تاجروں نے پولیس کو72گھنٹے کاالٹی میٹم دے دیا 
بورے والا ، غلہ منڈی کے آڑھتی کی دوکان میں ہونیوالی ڈیڑھ کروڑ کی چوری ی واردات کا سُراغ لگانے کے لیے آڑھتیوں،تاجروں اور نمائندہ شہری تنظیموں نے پولیس کو72گھنٹے کاالٹی میٹم دے دیا،اگر 72گھنٹوں میں واردات کے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو شہر میں دما دم مست قلندر ہوگا،احتجاجی جلسہ سے مقررین کا خطاب،غلہ منڈی بورے والا کے معروف آڑھتی وکاٹن جنرشیخ محمد جاوید اور شیخ عبدالوحید کی دوکان سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے زیورات،غیر ملکی وملکی کرنسی کی چوری کی واردات کے خلاف اور متاثرہ آڑھتیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے غلہ منڈی بورے والا میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جسکی صدارت سابق سٹی ناظم مسلم لیگ(ن)کے راہنما چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کی احتجاجی جلسہ سے چوہدری محمد عاشق آرائیں،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،پی سی جی اے بورے والا کے جنرل سیکرٹری چوہدری اطہر غفور،کاٹن جنرعبدالغفار بھٹی اور راجہ محمد اقبال نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر اور غلہ منڈی میں چوری وڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے کاروباری طبقہ اور عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہے اور پولیس ابھی تک کسی بھی واردات کا سُراغ نہیں لگاسکی مقررین نے کہاکہ شیخ عبدالوحید اور شیخ محمد جاوید کاجو نقصان ہواہے وہ پوری غلہ منڈی کا نقصان ہے اور اہم اُنکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پولیس کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہااگر اس واردات کا72گھنٹوں میں سُراغ نہ لگایا جاسکا تو72گھنٹوں بعد شہر کی تمام تاجر تنظیمیں،آڑھتی،کاٹن جنرز،کھاد ڈیلر،وکلاءبرادری اور مزدور دما دم مست قلندر کریں گے انہوں نے چوری کی واردات کے ملزمان کا نام بتانے والے کو 5لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیااحتجاجی جلسے میں صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی شاہد پرویز،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طاہر،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد صغیر رامے،حاجی شبیر احمد،چوہدری محمد افضل،سیٹھ منظور احمد جوری سنیارا،صدر کھاد ڈیلرز چوہدری منیر احمد،میاں محمد شہباز اور دیگر نمائندہ افراد کی کثیرتعداد بھی موجودتھی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔