نا معلوم چورغلہ منڈی کی آڑھت سےایک کروڑ40لاکھ مالیت کے 250تولے
طلائی زیورات اور کرنسی لوٹ کرفرار
بورے والا - نامعلوم چور غلہ منڈی میں
مقامی آڑھتی کی دوکان سے آہنی سیف کو توڑ کر ایک کروڑ40لاکھ سے زائد کے 250تولے
طلائی زیورات،غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی لوٹ کرفرار،تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی
بورے والا میں واقع راجپوت اینڈ کمپنی کے مالک مقامی آڑھتی شیخ عبدالوحید آج صبح
حسب معمول دوکان پر آئے اور تالے کھول کر اندر داخل ہوئے تو آہنی سیف الماری اور
درازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے جن میں 250تولہ طلائی زیورات،10ہزار یورو اور12ہزار
سے زائد نقدی غائب تھی جسکی اطلاع فوری طور پر تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو کردی گئی
پولیس نے موقع پر تحقیقات شروع کردی اس حوالہ سے جب راجپوت اینڈ کمپنی کے مالک شیخ
عبدالوحید سے دوکان میں اتنی بھاری مقدار میں طلائی زیورات رکھنے کے بارے میں پوچھا
گیا تو انہوں نے بتایاکہ ہمارے پورے خاندان کی خواتین کے طلائی زیورات ہم دوکان کے
سیف میں اس لیے رکھتے تھے کہ ہم غلہ منڈی کو زیادہ محفوظ سمجھتے تھے اور بڑی وجہ یہ
تھی کہ بنک کے لاکر سے فوری زیور نکلوالنا مشکل ہے خواتین کو جب ضرورت پڑتی تھی
تووہ اسے نکال کر وہ استعمال لیتی تھیں چوری کے متعلق پولیس ملزمان تک پہنچنے کیلئے
پُرامید ہے کیونکہ دوکان ے تالے توڑ نے کی بجائے چابی سے کھولے گئے ہیں حالانکہ رات
کے وقت غلہ منڈی کے تمام گیٹ بند کرکے تین چوکیدار پہرے پر ہوتے ہیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔