بورے والا : شادی شدہ سکو ل ٹیچرسے لومیرج کرنیوالی مقامی پرائیویٹ سکول کی پرنسپل کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،واقعات کے مطابق نواحی آبادی مدینہ کالونی کے رہائشی سکول ٹیچرانوار احمدبٹ نے کچھ عرصہ قبل گلی نمبر2کے رہائشی علی احمد مغل کی بیٹی نگہت پروین جس نے گلی نمبر4میں ایک پرائیویٹ سکول بیانا ہواتھاکے ساتھ اپنی پہلی بیوی اور دیگر اہل خانہ کی مرضی کے بغیر پسند کی شادی کررکھی تھی اور اس بات پر انوار کی بیوی اور سسرالیوں کا نگہت سے اکثر جھگڑا رہتاتھا آج نگہت پروین جس نے پرائیویٹ سکول میں ہی رہائشی رکھی ہوئی تھی گلی سے واپس گھر کی طرف آرہی تھی کہ نامعلوم شخص نے اُسکے سرمیں فائرمارکر موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم تاحال ملزم کاپتہ نہیں چل سکا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن شاہد عباس بخاری موقع پرپہنچ گئے اورنعش قبضہ میں لے کرکاروائی شروع کردی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔