Pages - Menu

جمعہ، 11 مئی، 2012

 بورے والا شہر اور مضافات20سے22گھنٹے کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال


بورے والا: بورے والا شہر اور مضافات20سے22گھنٹے کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آج مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر پورے شہر میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی،دوکانیں اور کاروباری مراکز بن رہے اس موقع پر (ن)لیگ کے راہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں،ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،انجمن صنعتکاران کے صدر چوہدری محمد صغیر رامے اور ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا کی قیادت میں ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبائ،مزدوروں،شہریوں،تاجروں اور سیاسی ورکروں کی کثیر تعداد بھی شامل ہوگئی ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی گرڈاسٹیشن پہنچی جہاں مظاہرین نے زبردستی اندر داخل ہونے کے لیے پولیس پر پتھراﺅ کیا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے انہیں اندر جانے سے روکے رکھا ریلی کے قائدین اورنمائندہ شہریوں نے گرڈاسٹیشن کے اندر جاکر عملہ کا گھیراﺅ کرنے کے بعد انہیں باہر نکال کر تالہ بندی کردی دوسری جانب مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے کارکنان نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے اصغر علی جٹ اور ایم پی اے سردارخالد سلیم بھٹی کے دفاتر کے باہر ٹائر جلا کر اُنکے دفاتر جانے والے راستے بلاک کردئیے جبکہ مشتعل مظاہرین نے ایم این اے کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا دیں اثناءگگومنڈی میں ایم این اے اصغر علی جٹ کے دفتر پر مشتعل مظاہرین نے دھاوابول کر سامان کی توڑ پھوڑ کرکے دفتر کو آگ لگادی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔