بورے والا : ڈی
ایس پی بورے والا کی اپنے دفتر کے باہر کھلی کچہری سائلین نے اپنی درخواستیں پیش
کی جس پر احکامات جاری کردیے گئے تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی
روشنی میں ڈی ایس پی بورے والا میاں مظہر وٹو نے گذشتہ روز اپنے دفتر کے باہرکھلی
کچہری لگائی جس میں سائلین مدینہ کالونی کی رہائشی سلمیٰ بی بی نے کہاکہ میری بیٹی
کو اغواکرلیاگیاہے ساجدہ بی بی سکنہ 495ای بی نے کہاکہ رشید احمداورندیم وغیرہ نے
اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرکے انکا کھالہ مسمار کردیا ہے محمد اشرف 425ای
بی نے کہاکہ اسکی کھرلی چوری ہوگئی ہے حکیم عمران 437ای بی نے درخواست دی کہ انکی 40ہزار
روپے مالیت کی تار چوری ہوگئی ہے عرفان 515ای بی نے کہاکہ انکے بھٹہ خشت سے سامان
چوری ہوگیا ہے اور حکیم جمشید نے درخواست گذاری کہ نامعلوم شخص فون پر اسکی بیوی
کو دھمکیاں دیتا ہے جس پر کاروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او کو فوری
کاروائی کے احکامات جاری کردئیے انہوںنے کہاکہ پولیس ملازمین عوام کے خادم بن کر
شہریوں کے مسائل حل کرےں عوام کی داد رسی کے لیے انکے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں
انصاف میں تاخیر ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔