Pages - Menu

جمعرات، 8 مارچ، 2012

 لیڈی ہیلتھ ورکرزکا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
لیڈی ہیلتھ ورکرزاپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں
بورے والا : تحصیل بورے والا کی لیڈ ی ہیلتھ ورکرز،سپروائزر اور ڈرائیورز کا مستقل نہ کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا،تفصیلات کے مطابق تحصیل بورے والا کی لیڈ ی ہیلتھ ورکرز،سپروائزر اور ڈرائیورز نے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے کالج روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کیمپ لگا کر دھرنا دیا احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ سپروائرز مسز رفعت یاسمین،شازیہ اشفاق،نسرین اختر،ہیلتھ ورکرز ثریا بیگم،روبینہ کوثر،زینب بی بی،زاہدہ سلیم،منور سلطانہ،ثوبیہ پروین،آمنہ بی بی،رضیہ صادق اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تعیناتی کو 18سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک ان کی مستقلی کے حکامات جاری نہیں کیے گئے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گرمی ،سردی اور دھوپ میں گاﺅں گاﺅں جاکر گھر گھر جاکر بچوں اور اُن کی ماﺅں کی حفاظت کرتی ہیں اس کے علاوہ پولیو مہم کو بھی کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں انہوںنے کہا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قوم کی لاکھوں مائیں،بہنیں اور بٹیاں اپنی حقوق کے حصول کی خاطرحکومت کی بے حسی اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر بیٹھی ہےںا نہوںنے مزید کہاکہ ہم اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جیل جانے کو بھی تیار ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گی۔
افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سنی تحریک جماعت اہلسنت،جمعیت علماءپاکستان اور دعوت اسلامی کے علماءاور کارکنوں کی احتجاجی ریلی
مختلف دینی جماعتوں کے کارکن قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ریلی میں شریک ہیں
بورے والا : افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سنی تحریک جماعت اہلسنت،جمعیت علماءپاکستان اور دعوت اسلامی کے علماءاور کارکنوں کی احتجاجی ریلی،پریس کلب کے سامنے مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق سنی تحریک جماعت اہلسنت،جمعیت علماءپاکستان اور دعوت اسلامی کے علماءڈاکٹر مولانا محمدنواز رضوی،مولانا قاری محمد اقبال،مولانا محمد صابر چشتی،حافظ مزمل فاروق اور محمد سرور جٹ کی قیادت میں علماءاکرام اور کارکنان نے ڈلن بنگلہ سے افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو چنوں موڑ،ملتان روڈ،وہاڑی بازار اور گول چول سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں ریلی کے شرکاءنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے امریکہ اور دیگر غیر مسلم قوتوں کے خلاف بینرزاور پے کارڈ اُٹھارکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علماءاکرام نے کہاکہ امریکی فوج کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پوری اُمت مسلمہ کی غیرت کو للکارنے کی شرمناک شازش ہے جس سے محمدعربی کے غلام سراپا احتجاج ہے اور امریکی فوجیوں کی اس ناپاک جسارت پر چین سے نہیں بیٹھےں گے مظاہرین نے امریکہ اور اُس کی اتحادی فوجوں کے خلاف شدید نعرے بازی کیں۔
بار ایسوسی ایشن بورے والا کی پنجاب بار کونسل کی آڈٹ کمیٹی کو فنڈز کے استعمال کاریکارڈ فراہم نہ کرنے پر سابق صدر بار مہر طاہر امجد کے خلاف مشترکہ قرار داد
بورے والا : بار ایسوسی ایشن بورے والا کی ایگزیکٹوکمیٹی نے وفاقی حکومت کی طرف سے گذشتہ سال تعمیراتی منصوبہ اوربار کی فلاح وبہبودکے لیے ملنے والی65لاکھ کی خطیر رقم میں مبینہ خوردبُرداور پنجاب بار کونسل کی آڈٹ کمیٹی کو فنڈز کے استعمال کاریکارڈ فراہم نہ کرنے پر سابق صدر بار مہر طاہر امجد کے خلاف مشترکہ قرار داد کی منظوری دیدی بارکی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر بار ایاز محمود گھمن منعقد ہوا جس میں ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نائب صدر باﺅ راﺅ حبیب الرحمن،جنرل سیکرٹری سردار ظہور احمد ڈوگر،مدثر حسین شاہ،فنانس سیکرٹری چوہدری نعیم انجمن،مبین احمد بھٹی،محمد رحمان کھوکھر،سعید بھٹہ،چوہدری فیاض عظیم نے شرکت کی اجلاس میں سابق صدر کی طرف سے 65لاکھ کے فنڈز کا حساب اور آڈٹ کے لیے ریکارڈ طلب کرنے کےباوجود پیش نہ کرنے کے علاوہ فنڈز میں مبینہ خودبرد کی بھرپور مذمت کی گئی انہوںنے پنجاب بار کونسل سے مطالبہ کیاکہ سابق صدر بار کے خلاف پنجاب بار کونسل کے قوانین کی روشنی میں کاروائی کی جائے اس سلسلہ میں سابق صدر بار مہر طاہر امجد نے کہاکہ بار کو وفاقی حکومت سے ملنے والی گرانٹ 50لاکھ روپے کا آڈٹ کرواکے اسکی کاپیاں پنجاب بار کونسل اور وفاقی سیکرٹری قانون کو ارسال کردی ہیں اس حوالہ سے بار کے تمام سنیئر وکلا اُنکے ساتھ ہیں بعض سیاسی مخالفین اپنی دوکانداری چمکانے کے لیے بلاجواز الزامات عائد کررہے ہیں مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے دورمیں بار کے تاریخی تعمیراتی منصوبے کو دیانتداری سے مکمل کروایا ہے اس لیے مجھے کسی سازش کا خوف نہیں۔
پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، نائیکہ اور دو افراد قابل اعتراض حالت میں گرفتار
بورے والا :  تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ،اڈے کی نائیکہ اور دو افراد قابل اعتراض حالت میں گرفتار،تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے ایس ایچ او شاہد عباس بخاری نے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نواحی آبادی معصوم شاہ کالونی گلی نمبر10میں ظفر اقبال نامی شخص کے گھر پر اچانگ چھاپہ مارا جہاں ثمینہ کلثوم نامی خاتون(کرایہ دار)فحاشی کا اڈا چلارہی تھی اُسے اور وہاں موجود دو افرد ربنواز اور واحد کو قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ موقع سے محمد صدیق نامی شخص فرار ہوگیا پولیس کے مطابق ثمینہ کلثوم اڈے کی مالکہ ہے اور وہ مختلف علاقوں سے لڑکیاں لاکریہ مکروہ دھند کرواتی ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔