Pages - Menu

جمعہ، 9 مارچ، 2012

باراتیوں کی بس اور منی ٹرک ميں تصادم،5 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

بورے والا: گگومنڈی کے قریب باراتیوں سے بھری بس اور منی ٹرک کے مابین تصادم میں5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے،ریسکیوذرائع کے مطابق باراتیوں سے بھری بس دنیا پور سے منچن آباد جا رہی تھی کہ نواحی قصبہ گگو منڈی کے چک 217 ای بی کے قریب مخالف سمت عارفوالا سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے.جن میں سے 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال گگو منڈی جبکہ 8 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ بس میں سوار مرنے والے افراد میںمحمد اقبال ،خورشید ، نامعلوم اور منی ٹرک کے سوار محمداشرف اور ڈرائیور غلام رضا شامل ہیں۔ حادثہ کے زخمیوں میں اسماعیل ،اشفاق،رفیق ،اشرف،محمد بوٹا ،یعقوب،فرید شامل ہیں۔ مسافر بس دنیا پور سے منچن آباد بارات کے لیکر جا رہی تھی۔


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔