میاں شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مقامی رہنماؤں کی طرف سے مبارک باد
بورے والا : مسلم لیگ(ن)کے ضلعی نائب صدر سردار عقیل احمد
شانی ڈوگر،تحصیل صدر چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،سابق ضلعی
ناظم رہنما مسلم لیگ(ن)سید شاہد نسیم مہدی،سابق ضلعی نائب ناظم سید ساجد مہدی،سابق
امیدوار صوبائی اسمبلی میاں افضل کریم بیٹو،ڈاکٹر محمد سرور،سٹی صدر غلام رسول
زیدی،ضلعی صدر یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والااورراجہ طاہر کیانی کے علاوہ
دیگرراہنماﺅں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کومسلم لیگ پنجاب کا بلامقابلہ
صدر منتخب ہونے اور دیگر منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار
کیاکہ نو منتخب صدر میاں شہباز شریف پنجاب میں مسلم لیگ(ن)کو مزید مضبوط اور فعال
بنانے میں اپنی تما م ترصلاحتیں بروئے کارلائیں گے اور انکی قیادت میں آئندہ
انتخابات میں مسلم لیگ (ن)پنجاب بھر سے کلین سویپ کرے گی۔ دریں اثناء مسلم لیگ(ن)کے سنیئر نائب صدرچوہدری ارشاد احمد
آرائیں نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کا
عوامی سیلاب سو نامی کو بہاکر اس کا نام ونشان مٹادیگا ان خیالات کاا ظہار انہوںنے
اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی عبدالرشید
بھٹی،پیر بختیارعالم چشتی،چوہدری نذیر احمد آرائیں(آف)مرضی پورہ،صادق نسیم
چوہان،پیر نورمحمد،رمضان کالابھٹی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کے
قائد میاں نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں اس وقت پوری قوم کی
نظریں میاں نواز شریف پرہیں کیونکہ وہ انکواپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں کرپٹ
حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے فیصلہ کن راﺅنڈ کے لیے قوم کو میاں نواز
شریف کی قیادت میں متحد ہوجانا چاہئے۔
امریکہ اور بھارت کی بلوچستان میں مداخلت اور دہشت گرد اقوام متحدہ نوٹس لے ۔ مرکزی انجمن تاجران ضلع وہاڑی
![]() |
| محمد جمیل بھٹی ۔ محمد صغیر رامے ۔غلام رسول زیدی تاجران سے خطاب کر رہے ہیں |
وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا میلسی پہنچنے پر بھرپور استقبال کریں گے : پیپلز
لیبربیوروضلع وہاڑی
بورے والا : پیپلز
لیبربیوروضلع وہاڑی کا ایک اجلاس زیر صدات ضلعی صدر صدیق بھلر منعقد ہوا جس میں
تمام عہدے داران اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
ضلع صدر نے کہاکہ 15مارچ کو وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا میلسی میں
پیپلزلیبربیورو اور ضلع کے محنت کش بھرپور طریقہ کریں گے استقبال کے لیے ایک کمیٹی
ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عنایت اللہ ڈوگر کی سرپرستی میں قائم کردی گی ہے اجلاس سے
خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پیپلزلیبربیورومحمد صدیق بھلر نے کہاہے کہ 15مارچ کو ضلعی
صدر پیپلز پارٹی اور ممبر قومی اسمبلی محمود حیات ٹوچی خاں کی قیادت میں ضل وہاڑی
کے عوام وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا بھرپور استقبال کریں گے انہوںنے
کہا کہ ضمنی انتخابات اورسینٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی بھرپور کامیابی سے
صدر پاکستان آصف علی زرداری،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت پر پاکستانی
عوام نے بھر پوراعتماد کا اظہار کردیا ہے اور آئندہ آنے والے انتخابات میں بھی
پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریں گی۔
22مارچ کو بورے والا میں عمران خان کے جلسے کے سلسلہ غوروخوض کیاگیا
22مارچ کو بورے والا میں عمران خان کے جلسے کے سلسلہ غوروخوض کیاگیا
بورے والا : پاکستان تحریک انصاف تحصیل بورے والاکا ایک
اجلاس زیر صدارت سردار عاشق شیر ڈوگر منعقدہوا اجلاس میں 22مارچ کو بورے والا میں
ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خاں کے جلسے کے سلسلہ غوروخوض کیاگیا
جس میں تحصیل سیکرٹری میاں خالد حسین،ریاست علی بھٹی،حاجی شہباز احمد ڈوگر،سٹی
صدرچوہدری اعجاز اسلم ،چوہدری خالد محمود چوہان سابق ایم پی اے،سابق تحصیل نائب
ناظم رانا محمد مظفر خاں،ڈاکٹر سہیل عزیز اور دیگر نے جلسہ کے انعقاد اور انتظامات
کے سلسلہ میں اپنی اپنی تجاویز دیں اس موقع پر شرکاءاجلاس نے کہاکہ 22مارچ کو
گورنمنٹ کالج گراﺅنڈ میں منعقد ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی ہوگا بورے
والا کے عوام تحریک انصاف کے قائد عمران خاں کا والہانہ استقبال کریں گے اجلاس میں
چوہدری عبدالمجیب،مشتاق طور،رانا محمد یونس،شاہد صدیق چوہان،احد کمال چوہان اور
دیگر نے شرکت کی۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔