Pages - Menu

پیر، 5 مارچ، 2012

ایران سے گیس پائپ لائن منصوبہ وسیع ترقومی مفاد میں ہے ۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر علی جٹ

ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ
بورے والا : رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر علی جٹ نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے وسیع ترمفاد میں ہے اور موجودہ حکومت اس منصوبہ کی تکمیل میں کسی بھی دباﺅ یا ڈکیشن کو ہرگز قبول نہیں کریگی کیونکہ یہ معاہدہ خطے کے عوام کی امنگوں کا ترجمانی ہے اس منصوبہ ی تکمیل سے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی ان خیالات کاا ظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی مدبرانہ سوچ اور ملک کے وسیع ترمفاد میں کیے جانے والے جرات مندانہ فیصلوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہوئے ملکی مفادات کے فیصلوں میں کسی بیرونی دباﺅ کاشکار نہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک ایران،افغاستان اور چائیہ کے ساتھ توانائی اور تجارت سمیت دیگر امور کے تمام مفادات مشترکہ ہیں جس میں ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں اور موجودہ حکومت ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔