Pages - Menu

جمعرات، 15 مارچ، 2012

حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا باب رقم کیاہے ۔چوہدری نذیر احمد جٹ

میلسی : محنت وافرادی قوت کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم گیلانی اور صدر مملکت نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا ایک ایسا باب رقم کیاہے جو تختِ لاہور والے اپنے 30سالہ دور حکمرانی میں بھی نہ کرسکے تختِ لاہور والے صدر مملکت کے خلاف جوزبان استعمال کررہے ہیں وہ کوئی مہذب شخص استعمال نہیں کرسکتا زرداری اور گیلانی کا مقابلہ کرنا تو بہت دور کی بات ہے شریف برادران ضلع وہاڑی میں آکر میرا مقابلہ کریں تو انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا ضلع وہاڑی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں (ن)لیگ پہلے ہی دفن کردی ہے اور آئندہ الیکشن میں این اے169سے بھی اس کا مکمل صفایا کردیں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے گذشتہ روز وزیراعظم کے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والے دراصل ملک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور اس سازشی ٹولے کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا سرائیگی صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے جوہمیں مل کررہے گا مگرسازشی عناصر صرف اپنی سیاست چمکارہے ہیں انہوںنے کہاکہ آئندہ ماہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بورے والا کا دورہ کریں گے جہاں وہ اربوں روپے کی لاگت سے تیارہونے والے ساہوکا چشتیاںپل کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ عوامی فلاح وبہبود کے دیگر متعددترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے اور یہ جلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔