بورے والا: سانحہ گلگت کے خلاف اہل تشیع کی احتجاجی ریلی،پریس کلب کے سامنے مظاہرہ،انجمن حیدریہ اہل تشیع کے کارکنان نے گلگت میں بس پرفائرنگ کے نتیجہ میں شیعہ کارکنان کے قتل کے خلاف مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ایچ بلاک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی،ریلی ریلبازار اور گول چوک سے ہوکر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں شیعہ کا رکنان نے سانحہ گلگت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ راہنماﺅں نے کہاکہ ہر مسلمان حسینیت کو ماننے والا ہے اورحسینیت کو ماننے والے بھی شیعہ ہےں دہشت گردی کی کاروائیوں میں شعیہ کارکنان کا قتل عام ریاست کی ناکامی ہے اگر دہشت گردی کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو کوئی بھی شیعہ چین سے گھر نہیں بیٹھے گا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔