بورے والا: شہر اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کے دوران چلنے والے موبائل فون کمپنیوں کے جنریٹروں نے عوام کا سکون برباد کردیا۔ڈی سی او وہاڑی سے کاروائی کا مطالبہ،بورے والا کی شہری،مذہبی،سیاسی وسماجی اور کاروباری تنظیموں نے شہر اور ملحقہ دیہات 255ای بی،مانا موڑ،چنوں موڑ اور دیگر علاقوں میں نصب موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز پر بجلی کی طویل بندش کے دوران چلنے والے جنریٹروں نے مقامی لوگوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ان جنریٹروں کا شور سن کر گھروں میں بیمار،بوڑھے،بچے اور دیگر افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں شور کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہاہے مقامی شہریوں نے ڈی سی او وہاڑی اور محکمہ ماحولیات سے مطالبہ کیاہے کہ ان جنریٹروں کو فوری طور پر بندکروایا جائے ورنہ شہری احتجاج پر مجبورہونگے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔