بورے والا: اقلیتوں کے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی شہید کی پہلی برسی کی تقریب نیواہاسٹالک چرچ شریف ٹاﺅن بورے والا میں منعقد ہوئی جسکی صدارت آل پاکستان میناریٹر الایٹنس کے ضلعی کوارڈی نیٹر نذیر اندھاوا نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذیر رندھاوا،ڈاکٹر اسلم پرویز تحصیل کوارڈی نیٹر،ماسٹر ریاض مسیح تحصیل کوارڈی نیٹر وہاڑی اورقیصر محمود تحصیل کوارڈنیٹر میلسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید حق شہباز بھٹی کی اقلیتوں کے لیے قربانیاں،کارنامے زندگی بھر یاد رکھی جائیں گی انکی تمام کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہید حق کے قاتلوں کو جلد گرفتارکیاجائے انہوںنے کہاہے کہ پاکستان کی تمام اقلتیں قائد تحریک شہید حق شہباز بھٹی کی قیادت میں متحد منظم اور متحرک ہیں اور ان کے مشن کو جاری وساری رکھاجائے گااور شہیدحق کی آواز،ان کا پیغام،اُن کا فلسفہ گلی گلی،کوچے کوچے،شہر شہراور گھر گھر میں پہنچائیں گے اور AIMAکا جھنڈا ہر گھر پر لہرائیں گے اور تمام مسیحی برادری چیئرمین آل پاکستان میناریٹر الائنس ڈاکٹر پال بھٹی مشیروزیراعظم پاکستان کے ساتھ ہیں جنہوں نے شہید حق کے مشن اورAPMAکے جھنڈاُٹھایا ہے تقریب میں ،ناصر احسان،چوہدری عزیز پہلوان صدر اتحاد ورکرزیونین TMA بورے والا،داﺅدانجم،ڈاکٹر عابی رندھاوا،جیمس بھٹی کوارڈی نیٹرگگومنڈی یونٹ،پرویز مسیح کونسلر،سمسون مسیح،بابو یوسف گل،مسزمسرت نذیر ضلعی کوارڈی نیٹر خواتین ونگ ،نسرین گل تحصیل کوارڈی نیٹر خواتین ونگ ،فوزیہ جاوید سکنہ رندھاوا،کارکنان ذمہ داران اور مذہبی،سیاسی شخصیات نے شرکت کی پادری مرقس مسیح،پادری آرنسٹ گل،پادری رفیق مسیح،پادری حلیم فیروز،پادری ظفر اور بابو یوسف گل نے شہید حق شہباز بھٹی کی رُوح،ڈاکٹر پال بھٹی چیئرمین APMAاور ملک پاکستان کی سلامتی امن اور ترقی کیلئے خصوصی دُعا کی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔