بورے والا: شادی کی تقریب میں آتش بازی سے شادی میں شامل
باراتی کاجسم بارودپھٹنے سے بُری طرح جھلس گیا زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال میں
داخل،تفصیلات کے مطابق چک نمبر259ای بی نزد پٹرولنگ پوسٹ گذشتہ روزشادی کی ایک
تقریب میں آتش بازی کے دوران ایک بارودکا گولہ پھٹ گیا جس سے بارات میں شامل احمد
صابر ولدغلام نبی کا جسم بُری طرح جھلس گیا جس کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر
ہسپتال مین داخل کروادیا گیا۔
بورے والا: ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد رضوان پہوڑبورے
والا نے تھانہ سٹی کے ایریا میں تمام پراپرٹی ڈیلروں اور مالک مکانات جنہوں نے
اپنے مکانات کرایہ پردے رکھے ہیں ان سے کہاہے کہ وہ دوروز کے اندر کرایہ داران کے
تمام کوائف تھانہ سٹی میں پہنچائیں کوائف جمع نہ کروانے والوں کے خلاف قانون کے
مطابق کاروائی کی جائے گی۔
نوازشریف اور آصف زرداری قوم کو دھوکہ دیکر نورا کشتی کر رہے ہیں ۔ ریاست علی بھٹی
بورے والا: تحریک انصاف کے صوبائی راہنما ریاست علی بھٹی
نے کہاہے کہ ملک کی سب کی بڑی بیماری نوازشریف اور آصف زرداری پوری قوم کو دھوکہ
دیکر نورا کشتی کے ذریعہ ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا چکے ہیں اب نوجوان نسل کو
اس منا فقانہ سیاست کا خاتمہ کرنے کے لیے تحریک انصاف کا پرچم تھام کر عمران خاں
کے دست وبازو بنتا ہوگا قوم کی تقدیر نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے اور وطن عزیز کو
چوروں اور لیٹروں سے پاک کرنے میں نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات
کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوںنے کہاکہ ملک پاکستان کی سالمیت اور قومی اداروں کو تباہ کرنے والوں کا
احتساب ہوکر رہے گا ہمیں ایک قوم بن کر ملک دشمنوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال
کر ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنا ہوگی آئندہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعہ پاکستان
کے تابناک مستقبل کی بنیاد رکھنا ہوگی۔
پرسرار آتشتزدگی سے غریب محنت کش کا گھر راکھ کا ڈھیربن گیا
بورے والا: پرسرار آتشتزدگی سے غریب محنت کش کا گھر راکھ
کا ڈھیربن گیا،محنت کش کی بیوی اور معصوم بچی اپنے آشیانے کو جلتا دیکھ کرسکتے میں
آگئیں،فائربرگیڈ کے پہنچنے سے قبل ہی پورا گھر جل کیا تفصیلات کے مطابق نواحی
آبادی مجاہد کالونی گلی نمبر6کا رہائشی غریب محنت کش رحمت علی محنت مزدوری کے
سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہواتھا جبکہ اُسکی بیوی بھی محنت مزدوری کے لیے کسی کے
گھر کام پر گئی تھی گھر میں اُنکی 7سالہ بچی موجود تھی کہ اچانک گھر میں آگ بھڑک
اُٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ شعلے ہوا میں بلند ہوئے تو بچی نے چیخ وپکار شروع کردی
اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابو نہ
پایا جاسکا آتشزدگی کی اطلاع پاکر جب رحمت کی بیوی گھر پہنچی تو گھر کے باہر اپنی
معصوم بچی کو چیختا دیکھ کر وہ سکتے میں آگئی اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ کا عملہ بھی
موقع پر پہنچ گیا مگر اُنکی امدادی کاروائی کے دوران آگ نے غریب محنت کش کے اس
آشیانے میں ایک تنکا بھی نہ چھوڑا اور پورا گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا تاہم
آگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔