بورے والا : ڈی سی او وہاڑی محمد احسان بھٹہ نے کہاہے کہ سپورٹس سٹیڈیم اور شہرکو کو خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں سٹیڈیم سے ملحقہ کمرشل دوکانات کو نیلام کرکے اُس سے حاصل ہونے والی آمدن کو سٹیڈیم کی تعمیروترقی اور نئے منصوبہ جات کی تکمیل پر خرچ کیا جائے گا لاری اڈا اور شہر کے دیگر چوراہوں سے تجاوزات ہٹا کر انہیں مذید کشادہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے مسائل کو حل کیاجاسکے ان خیالات کااظہار انہوںنے ٹی ایم اے بورے والامیں ٹی ایم اے افسران،واپڈا اور پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرمنظور احمد خاں چانڈیہ،ایکسئین میپکو ملک اشفاق اعوان،ایس ڈی او غلام رسول سکھیرا،سیکرٹری آر ٹی اے ملک امیر بخش،ٹی ایم او راﺅمحمد خاں،ٹی او انفراسٹرکچر قاری محفوظ الرحمن،اے ٹی او محمد شاہد سلیمی،پرنسل الائیڈکالج پروفیسر محمدامجد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی او وہاڑی نے مذید کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں بلاجواز تاخیر اور غیر معیاری کاموں کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا عوام شکایات کی روشنی میںشہر کے وسیع ترمفادات کا ہر ممکن تحفظ کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ڈی سی او وہاڑی نے دریں اثناءٹی ایچ کیو،قائداعظم سٹیڈیم روڈ،لاری اڈا اور شہر کے دیگر مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی رفتارکاجائزہ لیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔