بورے والا: نواحی گاﺅں میں گذشتہ شب مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق،اہل خانہ کو تشدد کے دوران ایک ڈاکو کی میگزین گرگئی تو انہوںنے ڈاکو کو پکڑکرکمرہ میں بندکردیا تو باقی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے واقعات کے مطابق نواحی گاﺅں چک نمبر431ای بی کے باہر ایک بستی پر رہائش پذیرمحمد رمضان لیل بھٹی کے گھر گذشتہ شب 12بجے آتشیں اسلحہ سے مسلح چھ ڈاکوﺅں نے دھاوابول دیادران مزاحمت ایک ڈاکو کی رائفل سے گولیوں کی میگزین نیچے گرگئی تواہل خانہ نے جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ کر کمرہ میں بندکردیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ کرکے اہل خانہ کے دوانفرادطالب حسین اور اُس کے والد محمد رمضان کو جاں بحق کردیا اور فرار ہوگئے رمضان کے جسم پر 9گولیاں لگیں اور باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکو کو حراست میں لے لیاجس کی نشان دیہی پر سی آئی اے کے انچارج انسپکٹر چوہدری بشیراحمد دیگرملزموں کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پرچھاپے ماررہے ہیںپولیس نے دونوں نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا پوسٹمارٹم کیلئے روانہ کردیا ورثا نے پوسٹمارٹم کے بعد دونوں نعشوں کوچک نمبر431ای بی کے قریب سٹرک پر رکھ کر ٹائر جلاکر بورے والا چیچہ وطنی روڈ بلاک کردی اورورثانے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا دریں انثاءپولیس نے موقع پر پہنچ کر یقین دہانی کروائی کہ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس پر مظاہرین پر امن طورپرمنتشرہوگئے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔