Pages - Menu

پیر، 27 فروری، 2012

ایم این او بلاک کے میکنوں کا سیوریج سسٹم کی خرابی کے خلاف احتجاج







بورے والا: ایم این او بلاک کے میکنوں نے سیوریج سسٹم کی خرابی اور سٹرکوں کی مرمت نہ کرنے پر ایم پی اے، ایم این اے اورٹی ایم اے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جلوس کی قیادت ڈاکٹر عبدالجمید، یاسین بھٹی، چوہدری جان محمد آرائیں،اصغر علی،محمد فاروق،عقیل احمدبھٹی اور دیگر نے کی جلوس میں شامل سینکڑوں شرکاءنے زبردست نعرے باری کی اورپرانے ڈاکخانہ چوک میں ٹائر جلاکر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردی مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ مقامی ایم پی اے،این ایم این اے اپنی گرانٹ سے شہر میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور محلوں میں سیوریج سسٹم کومرمت کروائےںتاکہ بورے والاشہرکی صورتحال بہترہواورگلیوں میں کھڑاگندا پانی ختم ہواور سڑکوں کی تعمیر سے ٹریفک کا نظام بہتر ہوسکے ٹی ایم او راﺅمحمد خاں نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سیوریج سسٹم میں مسئلہ پیداہوتا ہے جبکہ فنڈز ایم پی اے اور ایم این اے مہیاکرتے ہے جس سے شہرکو خوبصورت کرنے کے لیے ترقیاتی کام کروائیں جاتے ہیں۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔